در مے کدہ ہے کھلا ہوا سر چرخ آج گھٹا بھی ہے
در مے کدہ ہے کھلا ہوا سر چرخ آج گھٹا بھی ہے چلے دور ساقیٔ دل ربا کہ چمن میں رقص صبا بھی ہے غم زندگی سہی جاں گسل مگر اس سے کوئی بچا بھی ہے یہی غم ہے راز نشاط دل یہی زندگی کا مزا بھی ہے یہی زخم دل جو نصیب ہے یہی سوز دل کا نقیب ہے یہ مرے خلوص کا رنگ ہے کسی نازنیں کی عطا بھی ہے ہے مری ...