Salma shaheen

سلمیٰ شاہین

سلمیٰ شاہین کے تمام مواد

10 غزل (Ghazal)

    چشم نم پہلے شفق بن کے سنورنا چاہے

    چشم نم پہلے شفق بن کے سنورنا چاہے اور پھر ریت کے دامن پہ بکھرنا چاہے عجب انسان ہے وہ سحر یہ کرنا چاہے آنکھ سے دیکھو اگر دل میں اترنا چاہے کچھ عجب اس سے تعلق ہے کہ اس کی ہر بات موج خوں بن کے مرے سر سے گزرنا چاہے سارا دن دھوپ کے صحرا میں رہے سرگرداں شام ہوتے ہی سمندر میں اترنا ...

    مزید پڑھیے

    مسئلہ حسن تخیل کا ہے نہ الہام کا ہے

    مسئلہ حسن تخیل کا ہے نہ الہام کا ہے یہ فسانہ ذرا مشکل دل ناکام کا ہے رات دن پہروں پہر اس کی ادا کے چرچے یہ تماشہ بھی مرے واسطے کس کام کا ہے مسکرانے لگے ہر سمت محبت کے چراغ تیرے چہرے کا تصور بھی بڑے کام کا ہے سونی سونی تھیں جو آنکھیں وہ دوبارہ ہنس دیں نظر آیا ہے جو منظر وہ اسی شام ...

    مزید پڑھیے

    شکار ہو گیا وہ خود ہی اس زمانے کا

    شکار ہو گیا وہ خود ہی اس زمانے کا جواز ڈھونڈ رہا تھا مجھے مٹانے کا یہ امتحان فن آذری سے ہے منسوب تراش لیجئے پتھر کوئی ٹھکانے کا کبھی رہا تو نہیں گردش فلک کا ساتھ کہاں سے سیکھا ہے تم نے ہنر ستانے کا مرے خلوص کا جس کو نہ اعتبار آیا فریب کھاتا رہا عمر بھر زمانے کا جو اہل دل ہیں ...

    مزید پڑھیے

    ہم جھکاتے بھی کہاں سر کو قضا سے پہلے

    ہم جھکاتے بھی کہاں سر کو قضا سے پہلے وقت نے دی ہے سزا ہم کو خطا سے پہلے اپنی قسمت میں کہاں رقص شرر کا منظر شمع جاں بجھ گئی دامن کی ہوا سے پہلے یہ الگ بات کہ منزل کا نشاں کوئی نہ تھا کوہسار اور بھی تھے کوہ ندا سے پہلے مدعا کوئی نہ تھا تیرے سوا کیا کرتے دل دھڑکتا ہی رہا حرف دعا سے ...

    مزید پڑھیے

    اب خیالوں کا جہاں اور نہ آباد کریں

    اب خیالوں کا جہاں اور نہ آباد کریں خواب جو بھول چکے ہیں انہیں بس یاد کریں تھپکی دے دے کے سلانے کی ہے عادت دل کو اب کسی اور سے کیوں خود ہی سے فریاد کریں کتنے موسم کے چھلاوے سے گزر کر پہنچی اس ڈگر پہ کہ جہاں لوگ مجھے یاد کریں ہم بھی اب فکر جہاں چھوڑ کے جی بھر ہنس لیں وقت اتنا بھی ...

    مزید پڑھیے

تمام

1 نظم (Nazm)

    ایک سوال

    تمام عمر جو اپنے لئے نہ مانگ سکی وہ سب دعائیں تمہارے لئے ہی مانگی ہیں ہر اک دعا میں تمہارا ہی نام لب پہ رہا ہر ایک حرف محبت تمہارے نام رہا گئی رتوں کے حسیں خواب ساتھ ساتھ چلے ڈگر ڈگر پہ تمہارا ہی نام لکھتے چلے جو لوح سادہ پر اک بار تیرا نام لکھا غبار گرد زمانہ اسے مٹا نہ سکا یہ ...

    مزید پڑھیے