یک لویہ کا انگوٹھا
پھر یوں ہو اکہ ساڑھے تین ہزار برس کے بعد یک لویہ نے ایک غریب دلت کے گھر دوبارہ جنم لیا۔ اتفاق سے اس بار بھی اس کے باپ کا نام ہرنیہ دھنش ہی تھا مگر اب کے ہرنیہ دھنش جنگل میں نہیں شہر میں رہتا تھا اور ایک مل میں مزدوری کرتا تھا۔ یک لویہ جب پانچ برس کا ہوا تو ہرنیہ دھنش نے اسے ایک ...