Salam Bin Razzaq

سلام بن رزاق

ممتاز معاصر افسانہ نگار ، حاشیائی سماج کی کہانیاں لکھنے کے لیے معروف ۔ ہندوستانی زبانوں کے فکشن کے اردو تراجم کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔

Major contemporary fiction writer known for his stories of the subaltern. Also noted as a translator of stories from several Indian languages.

سلام بن رزاق کے تمام مواد

10 مضمون (Articles)

    عصمت چغتائی: اردو افسانے کی ٹیڑھی لکیر

    ترقی پسند عہد کے تین بڑے افسانے نگار کرشن چندر منٹو اور بیدی کے ساتھ عصمت چغتائی کا ذکر ناگزیر ہے۔ عصمت چغتائی نے آزادی سے کچھ پہلے لکھنا شروع کیا اور اپنی باغیانہ فکر، بے باکانہ طرزِ اظہار، زنانہ بامحا ورہ زبان، شوخ اور بے لاگ مکالموں کے سبب اردو افسانے میں بہت جلد اپنا ایک ...

    مزید پڑھیے

    علی سردار جعفری کی یاد میں

    فیض سے تیرے ہے اے شمع شبستان بہار دل پرواز چراغاں پر بلبل گلنار اردو کی ادبی تحریکوں میں ترقی پسند تحریک سب سے زیادہ توانا اور دور رس نتائج کی حامل رہی ہے۔ اس کے اثرات پورے بر صغیر کے ادب بلکہ تیسری دنیا کے ادب میں بھی تلاش کیے جاسکتے ہیں۔ اردو کی نابغہ روزگار شخصیت علی سردار ...

    مزید پڑھیے

    شاہد بھائی

    (بحوالہ مکتبہ جامعہ) ابتدائی دنوں میں مجھے شعر گوئی سے لگاؤ تھا۔ طالب علمی کے زمانے میں میری کچھ نظمیں انجمن ترقی اردو (ہند) کے ہفتہ وار اخبار ہماری زبان میں شائع ہوئی تھیں۔ اس میں انجمن ترقی اردو (ہند) کی ادبی سرگرمیوں کی روداد بھی شائع ہوتی تھی جسے میں بڑے شوق سے پڑھا کرتا۔ ان ...

    مزید پڑھیے

    ساجد رشید کی یاد میں

    ساجد رشید سے میرے مراسم قریب تیس پینتیس برس پرانے تھے۔ وہ عمر میں مجھ سے پندرہ برس چھوٹے تھے مگر ہماری دوستی میں عمر کا فاصلہ کبھی مانع نہیں ہوا۔ ویسے بھی ساجد رشید کو شروع سے اپنے سے عمر میں بڑوں کے درمیان اٹھنے بیٹھنے کا شوق رہا ہے۔ ان کی شکل و شباہت اور قد کاٹھی بھی کچھ ایسی ...

    مزید پڑھیے

    ساگرسرحدی: ایک منفرد شخصیت

    یوں تو ساگر سرحدی کا نام عوام میں ایک فلمی مکالمہ نگار، ڈائرکٹر اور پروڈیورسر کی حیثیت سے مشہور ہے مگر ادب کی دنیا میں ایک عمدہ ڈرامہ نگار اور افسانہ نگار کی حیثیت سے بھی انھیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ستّرکی دہائی میں ان کے دو چار افسانے بھی مختلف رسائل میں شایع ہو چکے ...

    مزید پڑھیے

تمام

28 افسانہ (Story)

    بڑے قد کا آدمی

    جوں ہی میری نظر اس پر پڑی، میں ایک پل کے لیے ٹھٹکا۔ وہ دوسری فٹ پاتھ پر تھا۔ میں نے تیزی سے آگے نکل جانا چاہا مگر دوسرے ہی لمحے اس کی آواز میرے کانوں سے ٹکرائی۔ وہ میرا نام لے کر مجھے پکار رہا تھا۔شاید اس نے مجھے دیکھ لیا تھا۔ اب رکنے کے سوا کوئی چارا نہیں تھا۔ وہ جلدی جلدی سڑک پار ...

    مزید پڑھیے

    گیت

    میرے بیٹے نے حسب معمول اس رات بھی کہانی کی فرمائش کی۔ میں کافی تھکا ہوا تھا، تس پر ٹیلی ویژن سے ٹیلی کاسٹ ہوتی خبروں نے دل و دماغ کو اور بھی پژمردہ کردیا۔ فرقہ واریت عدم رواداری، نفرت اور مذہبی جنون کے شعلوں نے جیسے پورے ملک بلکہ ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ میں نے بیٹے ...

    مزید پڑھیے

    نارد نے کہا

    اور پھرنارد نے والیا سے پوچھا ’’تو یہ ککرم کس کے لیے کرتا ہے ؟‘‘ والیا نے نیزے کو اپنے ہاتھوں پر تولتے ہوئے جواب دیا۔ ’’اپنے بیوی بچّوں کے لیے‘‘ نارد مضحکہ اڑانے والے انداز میں ہنسے، والیا انھیں سُرخ آنکھوں سے گھورتا ہوا بولا۔ کیوں ؟ تو کیوں ہنستا ہے‘‘ ’’تیری مورکھتا ...

    مزید پڑھیے

    آخری کنگورا

    وہ اپنے نشیمن رئیل اسٹیٹ ایجنسی کے آفس میں بیٹھا کسی کسٹمر کی فائل الٹ پلٹ رہا تھا، اس کا نوکر بابو اسٹول پر بیٹھا کسی اخبار میں چھپا معمہ حل کرنے میں منہمک تھا۔ اتنے میں ایک سیاہ رنگ کی کوالیس آفس کے سامنے آکر رکی۔ کار سے تین لوگ اترے۔ ان کا لباس، حلیہ بظاہر عام لوگوں جیسا ہی ...

    مزید پڑھیے

    استفراغ

    آخر وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔ میں جوں ہی جلسہ گاہ سے باہر نکلا کسی نے مجھے پیچھے سے آواز دی، میں مڑا۔ صفدر لمبے لمبے ڈگ بھرتا میری طرف آرہا تھا۔ ’’بھئی، سب سے پہلے تو اس انعام کے لیے تمہیں مبارکباد۔‘‘ اس نے تپاک سے مصافحہ کرتے ہوئے کہا ، میں نے مسکراتے ہوئے اس کا شکریہ ادا ...

    مزید پڑھیے

تمام