Sajjad Baluch

سجاد بلوچ

  • 1976

سجاد بلوچ کی غزل

    تم غلط سمجھے ہمیں اور پریشانی ہے

    تم غلط سمجھے ہمیں اور پریشانی ہے یہ تو آسانی ہے جو بے سر و سامانی ہے خواہش دید سر وصل جو نکلی نہیں تھی لمحۂ ہجر میں تجرید کی عریانی ہے کیوں بھلا بوجھ اٹھاؤں میں ترے خوابوں کا میرے آئینے میں کیا کم کوئی حیرانی ہے ایک مدت سے جو بیٹھی ہے مری پلکوں پر خانۂ دل میں وہ صورت ابھی ...

    مزید پڑھیے

    دکھائی دیں گی سبھی ممکنات کاغذ پر

    دکھائی دیں گی سبھی ممکنات کاغذ پر ذرا اتار تو لوں سب جہات کاغذ پر مری کہانی بہت دیر سے رکی ہوئی ہے وہ کھو گیا ہے کہیں رکھ کے ہاتھ کاغذ پر ہماری تازہ غزل میں بھی عکس ہے اس کا وہ ایک اشک جو ٹپکا تھا رات کاغذ پر میں تھک چکا ہوں فقط رائیگانیاں لکھتے انڈیل دوں نہ کہیں اب دوات کاغذ ...

    مزید پڑھیے

    شب کی زلفیں سنوارتا ہوا میں

    شب کی زلفیں سنوارتا ہوا میں یہ ترے ساتھ جاگتا ہوا میں رشتۂ جاں سے کٹ گیا یکسر کچھ تعلق نباہتا ہوا میں وہ سر بزم جھومتا ہوا تو یہ سر رہ کراہتا ہوا میں وہ سر شاخ تو مہکتا ہوا اور سر خاک سوکھتا ہوا میں گر گیا تھک کے اپنے قدموں میں تجھ سے تجھ کو ہی مانگتا ہوا میں عکس در عکس پھیلتا ...

    مزید پڑھیے

    کھول کر بات کا بھرم دونوں

    کھول کر بات کا بھرم دونوں کم سخن ہو گئے ہیں ہم دونوں ہو گئے اب جدا تو کیا کہیے تھے خطا کار بیش و کم دونوں جب ملیں گے تو بھول جائیں گے جو ابھی سوچتے ہیں ہم دونوں دفعتاً سامنا ہوا اپنا جی اٹھے جیسے ایک دم دونوں ہجرت و ہجر سے بچائے خدا مجھ کو لاحق ہیں آج غم دونوں اب یہی ایک راہ ...

    مزید پڑھیے

    کہاں زمیں کے ضعیف زینے پہ چل رہی ہے

    کہاں زمیں کے ضعیف زینے پہ چل رہی ہے یہ رات صدیوں سے میرے سینے پہ چل رہی ہے رواں ہے موج جنوں پہ احساس کا سفینہ اور ایک تہذیب اس سفینے پہ چل رہی ہے خمار خواب سحر یہ دل اور تیری یادیں ہوا دبے پاؤں آبگینے پہ چل رہی ہے میں مر گیا تو خبر نہیں ان کا کیا بنے گا دکان یاراں تو صرف کینے پہ ...

    مزید پڑھیے

    یوں جدا ہوئے میرے درد آشنا مجھ سے

    یوں جدا ہوئے میرے درد آشنا مجھ سے ایک سے خفا ہوں میں دوسرا خفا مجھ سے اک دیے سے کوشش کی دوسرا جلانے کی اور اس عمل میں پھر وہ بھی بجھ گیا مجھ سے تیری آرزو کیا ہے کیا نہیں سمجھتا میں دیکھ اپنی خواہش کو اور مت چھپا مجھ سے راہ کا شجر ہوں میں اور اک مسافر تو دے کوئی دعا مجھ کو لے کوئی ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2