سحر محمود کی غزل

    بچپن کی یادوں کو بھلائے ایک زمانہ بیت گیا

    بچپن کی یادوں کو بھلائے ایک زمانہ بیت گیا ہم کو دیس سے باہر آئے ایک زمانہ بیت گیا گلیوں اور بازاروں میں میں مارا مارا پھرتا ہوں خوشیوں کی اک بزم سجائے ایک زمانہ بیت گیا میری طرف بھی چشم کرم احباب کبھی فرمائیں گے ان سے یہ امید لگائے ایک زمانہ بیت گیا کس کو خبر کب پوری ہوگی ...

    مزید پڑھیے

    ہم دل کی نگاہوں سے جہاں دیکھ رہے ہیں

    ہم دل کی نگاہوں سے جہاں دیکھ رہے ہیں وہ بات نظر والے کہاں دیکھ رہے ہیں جن ہاتھوں میں کل امن کا پرچم تھا انہی میں حیرت ہے کہ شمشیر و سناں دیکھ رہے ہیں کیا جانیے کیوں سوگ کا منظر ہے چمن میں خاموش زباں اشک رواں دیکھ رہے ہیں آخر کوئی افسوس کرے بھی تو کہاں تک ہر سمت تباہی کا سماں ...

    مزید پڑھیے

    جو ہیں ہوس کے پجاری وہ مال و زر کے لیے (ردیف .. ن)

    جو ہیں ہوس کے پجاری وہ مال و زر کے لیے نہیں ہے خوف انہیں خوں کا خوں بہانے میں تمام عہد جوانی گزر گیا یوں ہی انہیں ہمیں اور ہمیں ان کو آزمانے میں کسی سے کچھ نہ کہیں گے ہوں لاکھ غم اب تو بہت ہے ذلت و رسوائی غم سنانے میں تمام عمر مرا غم سے بس رہا رشتہ مزہ سا آنے لگا مجھ کو زخم کھانے ...

    مزید پڑھیے

    تمہارے غم کو غم جاں بنا لیا میں نے

    تمہارے غم کو غم جاں بنا لیا میں نے کہ جنگلوں کو گلوں سے سجا دیا میں نے نہ جانے کتنی امیدیں لہو لہو کر کے دل تباہ کو جینا سکھا دیا میں نے سبب ہو کچھ بھی انہیں روٹھنے کی عادت ہے یہ سوچنا ہی غلط ہے کہ کیا کیا میں نے ہر ایک بات مرے حق میں تھی مگر پھر بھی جو فیصلہ تھا بہت سوچ کر کیا میں ...

    مزید پڑھیے

    ہم قتل کب ہوئے یہ پتا ہی نہیں چلا

    ہم قتل کب ہوئے یہ پتا ہی نہیں چلا انداز تھا عجب کہ وہ خنجر عجیب تھا امید باریابی تو مجھ کو نہ تھی مگر ساحل پہ آ گیا میں سمندر عجیب تھا دم بھر کو بھی نگاہ نہ چہرے پہ ٹک سکی اس پیکر جمال کا تیور عجیب تھا تنہا بھی رہ کے ہم کبھی تنہا نہیں ہوئے ہم راہ اس کی یادوں کا دفتر عجیب تھا ہم ...

    مزید پڑھیے

    ہے یہ صورت غم کے بس اظہار کی

    ہے یہ صورت غم کے بس اظہار کی ڈھال دیجے شکل میں اشعار کی خیریت مطلوب ہے دل دار کی داستاں مت چھیڑئیے سنسار کی ہے عجب صورت یہاں تکرار کی دل کی مانیں بات یا دل دار کی خاصیت یہ دل کے ہے دربار کی قدر ہوتی ہے یہاں بس پیار کی ہے خوشی اتنے میں ہی بیمار کی کوئی صورت تو ہوئی دیدار کی ذمہ ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2