Saba Mumtaz Bano

صبا ممتاز بانو

صبا ممتاز بانو کے تمام مواد

9 افسانہ (Story)

    عجیب لڑکا

    رات نے سورج کو رہائی دی تو کرنوں نے دنیا کو بقعہ نور بنادیا۔ میں بھی اسی انتظار میں تھی۔ روشنی کی رمق محسوس ہو تے ہی اٹھ بیٹھی۔معمولات صبح سے فراغت کے بعد میں نے جلدی جلدی گرم گرم روٹی حلق سے اتاری۔ مجھے دفتر پہنچنے کی جلدی تھی۔آج دیر بھی تو ہو گئی تھی۔ گھر سے نکل کر ابھی دوچار ...

    مزید پڑھیے

    بھوک

    یہ رات کا پچھلا پہر تھا۔کمرے میں سکوت طاری تھا لیکن کوئی تھا جو بول رہاتھا۔ٹی وی تو بند تھا پھروہ کون تھا۔؟میں نے اردگرد دیکھا۔ وہ مجھے کہیں نظر نہیں آیا۔ میں نے اپنے بسترکی طرف دیکھا۔ وہ میرے ساتھ ہی لیٹا ہوا تھا۔کمال ہے کہ وہ میرے اس قدر نزدیک تھا اور میں اس کی آوازکی سمت کا ...

    مزید پڑھیے

    مزدوری

    شام نے جونہی آنچل پھیلایا۔نیلو نے اپنا آنچل سمیٹ لیا۔سینے کی تنی ہوئی چٹانوں پر نگاہ ڈالی۔کھلے بالوں کو پکڑکر جوڑے میں قید کیا۔ گردن کو موتیوں کی مالا سے سجایا۔ پاؤں میں ہیل پہنی۔ ہینڈ بیگ اٹھایا۔ کمرے کا دروازہ بند کیا۔ اب نیلو گلی میں تھی۔نیلو کے پاؤں تلے زمین تھی اور سر پر ...

    مزید پڑھیے

    آؤ پیار کریں

    وہ چوہدری صاحب کی رہنمائی میں ایک کھلے بازار سے گزرنے کے بعد نسبتًاایک تنگ گلی میں داخل ہو چکی تھی۔ یہ راستہ اس کے لیے اجنبی نہیں تھا۔ اس کااس راستے سے کئی بار گزرنا ہوتا تھا لیکن اسے اندازہ نہیں تھا کہ اس پلازے کے تہہ خانے میں پرانی کتابوں کا اتنا بڑا گودام ہو گا۔ کئی با رگزرتے ...

    مزید پڑھیے

    مداوا

    موسم کی چوتھی بارش تھی ۔ گل شیر نے اپنے معصوم بچوں کے ڈرے ہوئے چہرے دیکھے ۔ اسے ایسا لگا کہ جیسے سب سوالی ہوں ۔ ’’بابا یہ چھت ہم پر تو نہیں گر جائے گی ۔ ‘‘ یہ ایک ایسی ماں کے پیٹ سے افلاطونی دماغ لے کر نکلے تھے جسے ڈھنگ سے روٹی بھی میسر نہیں تھی ۔ کبھی کبھی وہ ان بچوں کے سلگتے ہوئے ...

    مزید پڑھیے

تمام