Rifat Al-Husaini

رفعت الحسینی

رفعت الحسینی کی غزل

    دھلی ہوئی ہیں فضائیں ترے بدن کی طرح

    دھلی ہوئی ہیں فضائیں ترے بدن کی طرح کھلی ہوئی ہے دھنک رنگ پیرہن کی طرح یہ کیا غضب ہے کہ اس شہر میں ترے ہوتے بھٹک رہی ہے نظر ایک بے وطن کی طرح ہوئی وہ صبح وہ چمکی پہاڑ کی چوٹی وہ آفتاب نکلتا ہے کوہ کن کی طرح چراغ دیر و حرم سے تو روشنی نہ ہوئی ہمارے دل کی طرح تیری انجمن کی طرح یہ ...

    مزید پڑھیے

    یاد جب گزری ہوئی شام کا منظر آیا

    یاد جب گزری ہوئی شام کا منظر آیا لوٹ کر تارہ سا اک دل کے افق پر آیا آتش گل کو تو شبنم ہی سمجھ سکتی ہے تو گیا اور فقط سیر چمن کر آیا کھنچ گئی ذہن میں اک وہم و یقیں کی تصویر ہاتھ میں جب کسی فن کار کے پتھر آیا رخ پہ اک پھول کھلا آنکھ میں موتی چمکا نام جب میرا کبھی ان کے لبوں پر آیا چل ...

    مزید پڑھیے

    دو بوند کو شبنم کی گلزار ترستے ہیں

    دو بوند کو شبنم کی گلزار ترستے ہیں بادل تری رحمت کے جنگل پہ برستے ہیں دو لفظ محبت کے دو لفظ تسلی کے احباب و اعزا سب سننے کو ترستے ہیں ہر موڑ پہ بیٹھے ہیں عفریت دہن کھولے یہ کون سی منزل ہے یہ کون سے رستے ہیں جن لوگوں سے رونق تھی اس شہر نگاراں کی وہ شہر خموشاں کی خاموشی میں بستے ...

    مزید پڑھیے

    مستانہ خوشبوؤں سے نہائے ہوئے بدن

    مستانہ خوشبوؤں سے نہائے ہوئے بدن سر پر غلاظتوں کو اٹھائے ہوئے بدن بوسیدہ چیتھڑوں میں سر راہ دیکھیے زخموں کو مفلسی کے چھپائے ہوئے بدن شاہی حرم سراؤں میں پھولوں کی سیج پر ہیروں سے موتیوں سے سجائے ہوئے بدن کوٹھوں پہ زرد چہروں میں پژمردہ و اداس اہل ہوس کے ہاتھوں بٹھائے ہوئے ...

    مزید پڑھیے

    جب یاد آیا تیرا مہکتا بدن مجھے

    جب یاد آیا تیرا مہکتا بدن مجھے بہلا سکی نہ بوئے گل و یاسمن مجھے سڑکوں پہ جو پھراتے تھے بے پیرہن مجھے اب دینے آئے ہیں وہ مرے گھر کفن مجھے اہل خرد کے سائے سے یہ دھوپ ہی بھلی دیتا ہے مشورہ مرا دیوانہ پن مجھے اک آرزو ہے دولت کونین سے سوا کہہ کر پکاریں لوگ شہید وطن مجھے فکر حیات و ...

    مزید پڑھیے

    پہلی برسات کی گھٹا چھائی

    پہلی برسات کی گھٹا چھائی آج کھڑکی سے کچھ ہوا آئی اپنی کٹیا میں روز ماتم ہے ان کے کوٹھے پہ روز شہنائی لو کے موسم پہ فتح پائے گی اک نہ اک دن ضرور پروائی اس کی پازیب کی صدا سن کر گنگناتی ہوئی صبا آئی اک طرف خاک و خون کا عالم اک طرف عیش میں ہے دارائی شب میں جب اس کو خواب میں ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2