Razia Kazmi

رضیہ کاظمی

معروف خواتین افسانہ نگاروں میں شامل، اپنی بہترین شعری تخلیقات کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔

رضیہ کاظمی کی رباعی

    سپنوں کا محل

    ہفتہ بھر کی تھکن کے بعد میں دلھن کے ڈولےکے ساتھ جوں ہی گھرکے دروازےپر پہنچا تو میرے کچھ بے تکلف دوستوں کی ایک ٹولی نےمجھےگھیر لیا۔دروازہ پر کچھ رسمیں ہوئیں اور دلھن اندر پہنچادی گئی ۔ اندر جانے کے لئے میں نے بھی کئی بار ان کے چنگل سے نکلنے کی کوشش کی لیکن وہ سب تو جونک کی طرح ...

    مزید پڑھیے

    ماضی کے جھروکے سے

    سنہ۱۹۴۔ کی دہائ کا زمانہ تھا۔ مدن پورشہر سے دور افتادہ مختصر آبادی پر مشتمل ایک گاؤں تھا ۔ ابھی نمازی یہاں کی اکلوتی مسجد سے نماز فجر پڑھ کےنکل ہی رہے تھےکہ تیز تیز ڈرم بجنے کی آوازاور اس کے بعد ایک منادی نے سبھوں کوچونکادیا۔ اس گاؤں کا دستور تھا کہ جب زمینداروں کےیہاں کسی اہم ...

    مزید پڑھیے

    سلگتی راکھ

    „شنکر۔شنکر۔شنکر۔ اف! بھگوان یہ مجھے کیا ہو گیا ہے؟“ شانتی کو اپنے آپ پر غصّہ آرہا تھا۔ مگر اس کی یہ سوچ ندی کی چنچل دھارا کی طرح رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی ۔ „ میں اس کے خیال کو دل سےنکال پھینکنا چاہتی ہوں لیکن شاید اس کا یہ خیال بھی اسی کی طرح شوخ ہےکہ بس اک دم میرے دماغ میں ...

    مزید پڑھیے

    موذی جرثومہ

    اس شخص کی مجھ سے یا میرے خاندان سے نہ کوئی رشتہ داری تھی نہ قرابتداری ہاں فقط نانہالی محلّہ داری ضرور تھی۔ پیرپورہمارےشہر کااچھاخاصا بڑا قصبہ ہے۔ ہم لوگ گرمیوں میں یہیں اپنےنانہال آئے ہوئے تھے۔ امّی محلّہ کی خالہ مہرن کے یہاں ان کی ساس کی تعزیت کے سلسلہ میں جارہی تھیں میں بھی ...

    مزید پڑھیے