راحیل آکاش کے تمام مواد

3 نظم (Nazm)

    ابجد

    کسی گم شدہ رہ رائیگانی کی ساعتوں کے غبار میں میں چھپا رہا کسی دیدۂ اشک بار میں میرا عکس شامل نہ ہو سکا کسی گوہر آب دار میں مری خواب خواب سی خواہشیں مرے خار خار سے رت جگے مرے آئنوں کی شکستگی مری بے بسی رہی ایک لمحے کی منتظر جو نہ آ سکا جو نہ آئے گا یوں ہی عمر بھر جو رلائے گا یوں ہی ...

    مزید پڑھیے

    ندامت

    جس کے جھوٹے پیار پہ ہم نے سچائی کے سارے نغمے سارے قصے اس کے پاؤں پہ لا رکھے لیکن اس کی فطرت کے ہرجائی پن سے جو کچھ ہمیں میسر آیا اس کا کیا احوال سنائیں کیسے ماہ و سال بتائیں خود سے ہی شرمندہ ہیں سارے سپنے ٹوٹ گئے دیکھو پھر بھی زندہ ہیں

    مزید پڑھیے

    کشمکش

    چاروں سمت سے طوفاں امڈیں اور میں اکیلا تنہا جان درد کی راہوں میں ہلکان کیا کروں جب اپنے ہی پر اپنے پیروں زمیں پہ آن دھنسے ہوں سوچتا ہوں اب پروں سے ناطہ توڑ لوں یا پاؤں یہیں پر چھوڑ دوں

    مزید پڑھیے