Rahi Masoom Raza

راہی معصوم رضا

معروف ہندی ناول نگار اور فلم مکالمہ نگار ، ٹی وی سیریل ’ مہا بھارت‘ کے مکالموں کے لئے مشہور

Well-known fiction and film writer known for his dialogues in TV serial "Mahabharat".

راہی معصوم رضا کی نظم

    امید

    جب تیری زلفوں سی چنچل رات نہ مانی جب تیرے گل نار لبوں سی بات نہ مانی تیری قربت کی خوش بو سا وقت نہ ٹھہرا تنہائی کے اس صحرا میں کیا رکھا ہے یہ بھی اک دن کٹ جائے گا تیری قربت کے موسم میں کانٹوں کی مانند کبھی یہ میرے ہونٹوں یا سینے میں چبھ جائے گا

    مزید پڑھیے

    میں اور وہ دوسرا آدمی

    جاؤ جاؤ مجھے نیند آئی ہے سونے دو مجھے دن گزر جاتا ہے لفظوں کا تعاقب کرتے اور جب رات کو تھک ہار کے گر پڑتا ہوں تم چلے آتے ہو اخبار لئے تم کو اب یاد نہیں کل کے اخبار میں بھی تھیں یہی ساری خبریں بلکہ پرسوں سے یہی خبریں دھڑا دھڑ ہر اک اخبار میں چھپتی ہیں پڑھی جاتی ہیں کل کی خبریں بھی ...

    مزید پڑھیے

    تشبیب

    تجھ کو چاند نہیں کہہ سکتا کیونکہ یہ چاند تو اس دھرتی کے چار طرف ناچا کرتا ہے میں البتہ دیوانہ ہوں تیرے گرد پھرا کرتا ہوں جیسے زمیں کے گرد یہ چاند اور سورج کے گرد اپنی زمیں ناچا کرتی ہے لیکن میں بھی چاند نہیں ہوں میں بادل کا اک ٹکڑا ہوں جس کو تیری قربت کی کرنوں نے اٹھا کر زلفوں جیسی ...

    مزید پڑھیے

    تلخ و ترش

    کیوں مری تلخ نوائی سے خفا ہوتے ہو زہر ہی مجھ کو ملا زہر پیا ہے میں نے کوئی اس دشت جنوں میں مری وحشت دیکھے اپنے ہی چاک گریباں کو سیا ہے میں نے دیر و کعبہ میں جلائے مری وحشت نے چراغ میری محراب تمنا میں اندھیرا ہی رہا رخ تاریخ پہ ہے میرے لہو کا غازہ پھر بھی حالات کی آنکھوں میں کھٹکتا ...

    مزید پڑھیے

    چاند اور چکور

    تھی اک ایسی رات کہ ہم دونوں تنہا تھے چاند بھی ہم بھی چاند یہ بولا دیوانے آ بات کریں کچھ ہجر کی رات بہت بھاری ہے میں تو کب سے سرد پڑا ہوں اس نیلے صحرا میں یوں ہی میں صدیوں سے آوارہ ہوں اور تنہا ہوں دیوانے آ بات کریں کچھ تیرے دل میں شاید اب تک کوئی دہکتا انگارہ ہے ہجر کی ٹھنڈی راکھ کی ...

    مزید پڑھیے

    خواب

    آؤ واپس چلیں رات کے راستے پر وہاں نیند کی بستیاں تھیں جہاں خاک چھانیں کوئی خواب ڈھونڈیں کہ سورج کے رستے کا رخت سفر خواب ہے اور اس دن کے بازار میں کل تلک خواب کمیاب تھا آج نایاب ہے

    مزید پڑھیے

    گریباں کا فاصلہ

    کٹ گئی رات مگر ہجر کے جاگتے پیراہن سے رات کی ملگجی افسردہ مہک آتی ہے حلقۂ باد صبا گردن میں وقت سڑکوں پہ کھنچا پھرتا ہے راہ جاتی ہی نہیں کوئی بیاباں کی طرف ہاتھ بڑھتے ہی نہیں اپنے گریباں کی طرف

    مزید پڑھیے

    ایک منظر

    بانس کے جھنڈ میں چاندنی جب دبے پاؤں داخل ہوئی پتیوں کے لحافوں میں دبکی ہوئی سو رہی تھی ہوا جاگ اٹھی اک ذرا ہٹ کے تالاب کی گود میں گھس کے سوئی ہوئی ننھی لہروں نے آنکھیں ملیں کلبلانے لگیں اور کہن سال ٹیلوں پہ بیٹھے ہوئے کچھ کہن سال پیڑوں کی پرچھائیاں سر ہلانے لگیں دور اندھیرے کے ...

    مزید پڑھیے

    درد تنہائی کا

    نیم کے پیڑ میں اٹکا ہوا چاند نیم کے پیڑ سے چھن چھن کے برستا ہوا درد درد یادوں بھری تنہائی کا درد ان یادوں کی رعنائی کا درد شبنم کے بیاباں میں مری پیاس کی زیبائی کا درد ہر لمحے کی جلتی ہوئی پنہائی کا عشق و احساس شکیبائی کا درد وقت کے چہرے پہ ہے گزری ہوئی شام کی گرد رات کے ہاتھ ہیں ...

    مزید پڑھیے

    تعارف

    تو نے تو مجھ کو دیکھا ہے رات کے صحرا کا ویراگی چھپ کے املتاسوں کے پیلے پیراہن میں میں نے تیرے کمرہ کی پچھلی کھڑکی سے تجھ کو گہری نیند میں ہنستے کروٹ لیتے روٹھتے منتے دیکھ دیکھ کر اکثر اپنی رات گزاری تو نے تو مجھ کو دیکھا ہے میں وہ گونگا چاند ہوں جس سے تو نے ہمیشہ اپنے دل کی بات کہی ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 1 سے 2