میں اور وہ دوسرا آدمی

جاؤ جاؤ مجھے نیند آئی ہے سونے دو مجھے
دن گزر جاتا ہے لفظوں کا تعاقب کرتے
اور جب رات کو تھک ہار کے گر پڑتا ہوں
تم چلے آتے ہو اخبار لئے
تم کو اب یاد نہیں
کل کے اخبار میں بھی تھیں یہی ساری خبریں
بلکہ پرسوں سے یہی خبریں دھڑا دھڑ ہر اک اخبار میں چھپتی ہیں
پڑھی جاتی ہیں
کل کی خبریں بھی لگے ہاتھ سنا ڈالو ابھی
پھر کہیں جا کے مرو تم بھی مجھے سونے دو
صبح کو پھر مجھے لفظوں کے تعاقب میں نکلنا ہوگا