Rahi Masoom Raza

راہی معصوم رضا

معروف ہندی ناول نگار اور فلم مکالمہ نگار ، ٹی وی سیریل ’ مہا بھارت‘ کے مکالموں کے لئے مشہور

Well-known fiction and film writer known for his dialogues in TV serial "Mahabharat".

راہی معصوم رضا کی نظم

    تنہائی

    آج اپنے کمرے میں کس قدر اکیلا ہوں شام کا دھندھلکا ہے سوچتا ہوں گن ڈالوں دوستوں کے ناخن سے کتنے زخم کھائے ہیں ان کی سمت سے دل پر کتنے تیر آئے ہیں چونک چونک اٹھتا ہوں کھانسیوں کی آہٹ سے کاش کچھ ہوا چلتی کھڑکیوں کے پٹ ہلتے تک رہا ہے آئینہ شیشیوں کی صف چپ ہے تو ہی بول تنہائی وقت ہر ...

    مزید پڑھیے

    جوہی کا پودا

    میں اک جوہی کا پودا ہوں یہ بھی مجھ کو یاد نہیں ہے میں اس راہ گزر پر کب سے بس یوں ہی خاموش کھڑا ہوں مجھ سے یہ پوچھا نہ کسی نے کیسے ہو کیا سوچ رہے ہو کیوں آخر خاموش کھڑے ہو جیسے انہیں کی طرح میں خود بھی اس آباد حسیں دنیا کی وحدت کا حصہ ہی نہیں ہوں جیسے میں زندہ ہی نہیں ہوں میرے لفظوں ...

    مزید پڑھیے

    میں اک پھیری والا

    میں اک پھیری والا بیچوں یادیں سستی مہنگی سچی جھوٹی اجلی میلی رنگ برنگی یادیں ہونٹ کے آنسو آنکھوں کی مسکان ہری فریادیں میں اک پھیری والا بیچوں یادیں یادوں کے رنگین غبارے نیلے پیلے لال گلابی رنگ برنگے دھاگوں کے کندھوں پر بیٹھے کھیل رہے ہیں ٹھیس لگی تو چیخ اٹھیں گے دھاگے کی گردن ...

    مزید پڑھیے

    چاند کی بڑھیا

    ماں سے اک بچے نے پوچھا چاند میں یہ دھبا کیسا ہے ماں یہ بولی چندا بیٹے جس کو تم دھبا کہتے ہو وہ تو اک پاگل بڑھیا ہے بچے نے معصوم آنکھوں سے کچھ لمحوں تک ماں کو بڑی حیرت سے دیکھا اور یہ پوچھا ماں جب میں چندا بیٹا ہوں تو مجھ میں بھی اک پاگل بڑھیا ہوگی ماں نے اس کو بھینچ لیا اس کے لب ...

    مزید پڑھیے

    ایک نظم صبح کے انتظار میں

    کٹ گئی رات مگر رات ابھی باقی ہے حسرت دید ابھی زندہ ہے دل دھڑکتا ہے ابھی شوق ملاقات ابھی زندہ ہے دل کے صحرائے وفا میں ہے غزالوں کا ہجوم اور اس چاند کے پیالے سے چھلکتی ہے مری پیاس ابھی زندگی آئی نہیں راس ابھی صبح سے پہلی ملاقات ابھی باقی ہے کٹ گئی رات مگر رات ابھی باقی ہے

    مزید پڑھیے

    چور

    سو گئی رات بہت دیر ہوئی تھک کے لیٹی تھی کسی راہ گزر پر کسی کمرے کسی ویرانے میں کسی مسجد کسی مے خانہ میں کسی پتھر کے ستوں سے ٹک کر کسی دیوار کے سینے سے لگائے ہوئے سر سو گئی رات بہت دیر ہوئی چاند بھی ڈوب گیا تارے بد خواہ پڑوسی کی طرح غور سے دیکھ رہے ہیں کہ کسی اور پڑوسی کے یہاں روشنی ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2