راحیل فاروق کی غزل

    با وفا کوئی کوئی ہوتا ہے

    با وفا کوئی کوئی ہوتا ہے میں بھی تھا کوئی کوئی ہوتا ہے قدر کر میری قدر کر ظالم دل‌ جلا کوئی کوئی ہوتا ہے ابن آدم کے روگ بہتیرے لا دوا کوئی کوئی ہوتا ہے کون ظالم نہیں زمانے میں آپ سا کوئی کوئی ہوتا ہے دل میں کاہے نہ چور گھر کرتے در بھی وا کوئی کوئی ہوتا ہے جس طرح ہم ہیں آپ کے ...

    مزید پڑھیے

    ساقی بھلے پھٹکنے نہ دے پاس جام کے

    ساقی بھلے پھٹکنے نہ دے پاس جام کے نیت تو باندھ سکتے ہیں پیچھے امام کے قدموں میں دیں جگہ ہمیں اہل کرم کہیں ہم راندگاں ہیں سجدہ‌ گہ خاص و عام کے آنکھوں کی بات چھڑ گئی باتوں کے درمیان مے خانہ والے رہ گئے پیمانے تھام کے واعظ کو اونچ نیچ محبت کی کیا پتا یہ مسئلے نہیں علمائے کرام ...

    مزید پڑھیے

    کسی نے کیسے نبھائی ہے آسماں سے نہ پوچھ

    کسی نے کیسے نبھائی ہے آسماں سے نہ پوچھ نہ پوچھ طائر گم‌ کردہ‌ آشیاں سے نہ پوچھ سحر بجائے خود اک داستاں نہ ہو جائے حکایت شب رفتہ مری اذاں سے نہ پوچھ ترے جمال کو محشر سمجھ رہے ہیں لوگ امڈ کے آئی ہے خلقت کہاں کہاں سے نہ پوچھ جواب اور تو مل جائیں گے سبھی لیکن مرا قصور ہی ارباب دو ...

    مزید پڑھیے

    محشر کی اس گھڑی میں ہمارا کوئی تو ہو

    محشر کی اس گھڑی میں ہمارا کوئی تو ہو اے رات اے فراق خدارا کوئی تو ہو یہ بد دعا نہیں مگر اس دل کا ہم نوا کوئی تو ہو نصیب کا مارا کوئی تو ہو تنکا ہے آشیانے کی کیا خوب یادگار اچھا ہے ڈوبتے کو سہارا کوئی تو ہو سرکار ہاتھ پاؤں تو سب دے گئے جواب اس نا مراد دل کا بھی چارا کوئی تو ہو کیا ...

    مزید پڑھیے

    میں ہوں وہ آنکھ جسے خون جگر لے ڈوبے

    میں ہوں وہ آنکھ جسے خون جگر لے ڈوبے میں وہ نالہ ہوں جسے اس کا اثر لے ڈوبے میں ہوں وہ رات ستارے جسے گہرا کر دیں میں ہوں وہ بزم جسے رقص شرر لے ڈوبے وہ مئے تند ہوں میں جس سے جگر چر جائے میں وہ دریا ہوں جو اپنا ہی گہر لے ڈوبے وہ صنم میں نے تراشے کہ خدا چونک اٹھے میں وہ آزر ہوں جسے مشق ...

    مزید پڑھیے

    ہم ترے عشق پہ مغرور نہ ہو جائیں کہیں

    ہم ترے عشق پہ مغرور نہ ہو جائیں کہیں اس قدر پاس نہ آ دور نہ ہو جائیں کہیں ہمیں آئینہ بنا لے کہ یہ ساحر آنکھیں اپنے ہی سحر سے مسحور نہ ہو جائیں کہیں سینہ تابوت نہ بن جائے کسی بلبل کا خوشبوئیں باغ کی کافور نہ ہو جائیں کہیں مت ہنسا اس قدر اے نوبت حالات ہمیں جو فقط زخم ہیں ناسور نہ ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2