نئی نسل
عمر اس گپھا میں رینگ آئی ہے جہاں کوئی خار کوئی کنکری نہیں سوندھی سوندھی گیلی گیلی باس ہے خدا کی نرم نرم چھاؤں ہے موت کی مٹھاس ہے خدا کی نرم نرم چھاؤں ہے ہزار بار لڑ چکا ہوں ایک ایک خواب کے لیے ہمارے درمیاں جنگ ہو چکی ہے آج جب مرے لیے صلح کی گھڑی ہے پھر کشاکش حیات کا نیا سبب کھڑا نہ ...