ایک نظم

جب میں نے تمہارا جسم چھوا
مرے اندر کوئی اور تھا جس نے اور کسی کا جسم چھوا
اوروں کی بیتاب چھون میں
پھر مجھ جیسا
پھر تم جیسا
کوئی اور تھا جس نے اور کسی کا جسم چھوا