شعلوں کے درمیاں بھی نہیں تھا مجھے ہراس
شعلوں کے درمیاں بھی نہیں تھا مجھے ہراس اور اس کے بعد کیا ہوا بس کیجیئے قیاس اپنا سنہری سال اور اپنے رو پہلے بال یعنی کہ ہو گئی ہے مری عمر اب پچاس اپنے لہو کی گرمی ہی سب کچھ ہے دوستو اب جس کے بعد کچھ بھی نہیں اون یا کپاس اتنی بہت سی باتوں سے وہ خوش نہ ہو سکا اتنی ذرا سی بات سے وہ ...