Om Prakash Meghwanshi

اوم پرکاش میگھونشی

اوم پرکاش میگھونشی کے تمام مواد

4 غزل (Ghazal)

    مردوں کی زندگی کے لیے کیا دعا کریں

    مردوں کی زندگی کے لیے کیا دعا کریں اس پست آگہی کے لیے کیا دعا کریں از خود ہمیں نہیں ہے میسر نظر صدا ایسے میں ہم کسی کے لیے کیا دعا کریں بے ربط بد حواس کمر سے الگ تھلگ ہم ایسی چاندنی کے لیے کیا دعا کریں ملنے تھے جو بھی درد مسرت سو مل گئے اب وقت آخری کے لیے کیا دعا کریں گویا زمین ...

    مزید پڑھیے

    گھر ہے پتھر کا خدا خیر کرے

    گھر ہے پتھر کا خدا خیر کرے اب مرے سر کا خدا خیر کرے پیاس نے توڑ دی ہے ساری حدیں اب سمندر کا خدا خیر کرے روز دیواروں کے باہم جھگڑے ایسے میں گھر کا خدا خیر کرے ہر زباں تیغ ہر اک ہاتھ چھری آج منظر کا خدا خیر کرے شیش محلوں کی نمائش ہے عزیزؔ سنگ مرمر کا خدا خیر کرے

    مزید پڑھیے

    یہ زمیں آسمان رہنے دے

    یہ زمیں آسمان رہنے دے کوئی تو سائبان رہنے دے ہم غریبوں کی شان رہنے دے کچھ تو کچے مکان رہنے دے میرا حاکم بھی کچھ نہیں سنتا مجھ کو بھی بے زبان رہنے دے یہ بہت اوپری مسائل ہیں بن پروں کے اڑان رہنے دے

    مزید پڑھیے

    ایک نام ہی کے باعث ادب ہے کمال ہے

    ایک نام ہی کے باعث ادب ہے کمال ہے دکھتا نہیں ہے پھر بھی وہ رب ہے کمال ہے ہوتے ہوئے بھی میرا یہاں کچھ نہیں عزیز وہ ہے نہیں پر اس کا یہ سب ہے کمال ہے میں خاک تھا سو خاک کو پھر خاک ہونا ہے یہ واقعہ بھی دکھ کا سبب ہے کمال ہے

    مزید پڑھیے