Obaid Siddiqi

عبید صدیقی

بی بی سی اردو سروس سے وابستہ رہے، ایم سی آر سی، جامعہ ملیہ اسلامیہ ، نئی دہلی کے ڈائرکٹر

With BBC urdu service fame, obaid is presently Director, MCRC Jamia Millia Islamia, Delhi.

عبید صدیقی کی غزل

    کیا سنے کوئی زبانی میری

    کیا سنے کوئی زبانی میری اور پھر وہ بھی کہانی میری شہر صحرا کی طرح لگتا ہے رائیگاں نقل مکانی میری ایک چہرہ مرے چہرے سے الگ ایک تصویر پرانی میری میں کہ دریا تھا جو اب ساکت ہوں کھو گئی مجھ میں روانی میری رات شبنم میں بہت بھیگا تھا دیکھ اب شعلہ فشانی میری

    مزید پڑھیے

    نقصان کیا بتائیں ہمارا کیا بہت

    نقصان کیا بتائیں ہمارا کیا بہت اس کاروبار دل نے خسارا کیا بہت چاروں طرف تھے پھول شفق کے کھلے ہوئے جس شام آسماں کا نظارا کیا بہت اب کیا کروں کہ شور میں آواز دب گئی میں اس کو شہر جاں میں پکارا کیا بہت شبنم سے پیاس تو نے یقیناً بجھائی ہے میں نے بھی آنسوؤں پہ گزارا کیا بہت

    مزید پڑھیے
صفحہ 4 سے 4