شیشوں کا مسیحا کوئی نہیں
اس کی آنکھیں مکمل طور پر نیلی ہوچکی تھیں۔ مجھے خوف محسوس ہوا یہ اس کی آنکھوں کا رنگ کیسے بدل گیا؟ اس نے اپنا ہاتھ میری طرف بڑھایا میں نے اسے تھام لیا سرد برفاب ہاتھ جس کی نیلی رگیں تن گئی تھیں۔ ایک سرد لہر میرے پورے وجود میں دوڑ گئی۔ میں نے گھبرا کر اس سے ہاتھ چھڑایا۔ اور پوچھا، ...