نثار عباسی کے تمام مواد

4 نظم (Nazm)

    ہماری کتاب

    جو بھی کتابیں میں نے پڑھی ہیں ایک زباں ہو کر بولی ہیں ہم سب اچھے دوست تمہارے ہم سب سچے دوست تمہارے قصے کہانی تمہیں سناتے باتیں کرتے دل بہلاتے دنیا بھر کی سیر کراتے گھر بیٹھے ہم تمہیں گھماتے بڑے بڑوں سے تمہیں ملاتے ان کی باتیں تمہیں سناتے آسمان کی سیر کراتے چندا ماما سے ...

    مزید پڑھیے

    چلتی پھرتی اک دیوار

    چلتی پھرتی اک دیوار دیکھی عجائب گھر میں نثارؔ ہلتی تھی وہ ادھر ادھر چلتی تھی وہ کھمبوں پر چار جڑے تھے اس میں کھمبے موٹے موٹے لمبے سے دیوار سے تھا گنبد جو لگا پائپ تھا اس سے جڑا ہوا ادھر ادھر وہ ہلتا تھا موٹا موٹا بھدا سا بھالا لے کر بیٹھے تھے میاں مہاوت اکڑے ہوئے گنبد میں تھے ...

    مزید پڑھیے

    شرارت

    شرارت کی میاں پپو نے ایسی کہ ڈیڈی نے پٹائی ان کی کر دی وہ ماں کے پاس پہونچے منہ بسورے کہا ان سے بڑی سنجیدگی سے ہمیں ڈیڈی نے کیوں مارا بتائیں ضروری ہے کہ بچے مار کھائیں کہا ممی نے سن کر بات ان کی شرارت کی سزا ہے سب کو ملتی یہ ممی آپ نے اچھی سنائی شرارت کی سزا ہے بس پٹائی تو ممی کیا ...

    مزید پڑھیے

    وقت اور دریا

    وقت اور دریا ہیں دو چیزیں جدا پھر بھی ان میں مشترک ہے بات کیا ہے مزاج وقت و دریا ایک سا وقت گزرا اور دریا بہہ گیا وقت گزرا واپس آ سکتا نہیں کوئی کوشش سے بھی لا سکتا نہیں یوں ہی دریا کا جو پانی بہہ گیا آج تک واپس نہ کوئی لا سکا پانی تو بہہ کر سمندر میں گرا اور وقت آفاق میں گم ہو گیا گو ...

    مزید پڑھیے