Naz Qadri

ناز قادری

شاعر اور افسانہ نگار، اپنی تخلیقات میں مشترکہ تہذیبی روایات کی بازیافت کے لیے جانے جاتے ہیں۔

Poet and short story writer, known for reviving the shared cultural heritages in his works.

ناز قادری کے تمام مواد

2 مضمون (Articles)

    ناول کا فن

    ناول نگاری کافی دنوں تک اعتبار فن سے محروم رہی لیکن بورژوا نظام کے عروج نے اس کے آرٹ کی حصار بندی کی۔ ناول اور حقیقت نگاری کے ضمن میں لکھتے ہوئے رالف فاکس نے اس طرف بھی خاصی توجہ دی ہے۔ فن ناول نگاری کو موجودہ صورت و سیرت اور ہیئت تک پہنچنے میں ارتقا کی کئی منازل سے گزرنا پڑا ہے ...

    مزید پڑھیے

    اردو ناول کا ادبی پس منظر

    قصہ گوئی سے انسان کی دلچسپی ایک جبلی تقاضا ہے۔ کوئی قوم و جماعت اور عہد و تہذیب ایسی نہیں جس میں کسی نہ کسی شکل میں قصہ گوئی کا سراغ نہ ملتا ہو۔ انسان جیسے جیسے تہذیب و تمدن سے ہم کنار ہوا اور عروج و ارتقا کی منزلیں طے کرتا رہا ویسے ویسے قصہ کہانی کا انداز اور معیار بدلتا گیا۔ ...

    مزید پڑھیے

22 غزل (Ghazal)

    جو صلیب شب پہ گونجے وہ صدا کہئے مجھے

    جو صلیب شب پہ گونجے وہ صدا کہئے مجھے یہ ستم کیسا کہ ساز بے نوا کہئے مجھے بے کراں وسعت میں ہوں میں ٹوٹتے تاروں کی چیخ ہاں کسی درماندہ رہرو کی دعا کہئے مجھے میرا ہر شیرازہ برہم ہو گیا لمحوں کے ساتھ منتشر اوراق کا اک سلسلہ کہئے مجھے صبح سے اب تک رہا میں ساتھ اس کے لیکن اب شام کے ...

    مزید پڑھیے

    ہر ایک سمت اداسی کی تتلیاں جاگیں

    ہر ایک سمت اداسی کی تتلیاں جاگیں طلوع شام سے پہلے سیاہیاں جاگیں سفر میں دھوپ کی لذت پس غبار ہوئی گھنے درختوں کے سائے میں گرمیاں جاگیں دیار دل میں صداؤں کا آئینہ ٹوٹا نواح جاں میں تعلق کی کرچیاں جاگیں کہاں کہاں نہیں دی ہم نے رات بھر دستک نہ کوئی باب ہی چونکا نہ کھڑکیاں ...

    مزید پڑھیے

    خوش رنگ آسمان اڑا لے گئی ہوا

    خوش رنگ آسمان اڑا لے گئی ہوا خوشبو کا سائبان اڑا لے گئی ہوا کانٹے الجھ کے دامن ہستی سے رہ گئے پھولوں کی داستان اڑا لے گئی ہوا آنکھوں میں اب چمکتے در و بام ہیں کہاں خوابوں کا وہ مکان اڑا لے گئی ہوا دل کے تعلقات کی خوشبو کہیں نہیں مربوط خاندان اڑا لے گئی ہوا بے سمت زندگی مری بے ...

    مزید پڑھیے

    نہ وہ شعور کی لو ہے نہ وہ نظر کا چراغ

    نہ وہ شعور کی لو ہے نہ وہ نظر کا چراغ بجھا پڑا ہے بڑی دیر سے ہنر کا چراغ اندھیری رات کا دل چیرتا ہو جیسے کوئی چلا ہے لے کے ہتھیلی پہ کوئی سر کا چراغ اسی کا نور وراثت ہے ابن آدم کی وہ زندگی جسے کہتے ہیں ہم سحر کا چراغ میں اپنے حرف ملامت کا خود شکار ہوا کہ گھر میں آگ لگی جس سے تھا وہ ...

    مزید پڑھیے

    سکوں نہ تھا مگر اتنا بھی انتشار نہ تھا

    سکوں نہ تھا مگر اتنا بھی انتشار نہ تھا ہمارے چاروں طرف خوف کا حصار نہ تھا تمام عمر خزاں میں جھلستے گزری ہے ہمارے سر پہ کبھی سایۂ بہار نہ تھا رہا ہمیشہ کسی اور کے تصرف میں خود اپنے دل پہ کبھی اپنا اختیار نہ تھا ہر ایک ہاتھ اٹھائے ہوئے تھا یوں پتھر کہ جیسے شہر میں کوئی گناہ گار ...

    مزید پڑھیے

تمام

11 افسانہ (Story)

    تیرگی کے غار سے

    ’’چھت پر جانا منع ہے۔‘‘ ’’اپنے کمرے کی مشرقی کھڑکی ہمیشہ بند رکھنا۔‘‘ چچا جان کی یہ دو باتیں میری سمجھ میں نہیں آتی ہیں۔ میرے لاشعور میں طرح طرح کے سوالات اُبھرتے ہیں؛ ذہن میں کتنے ہی خیالات جنم لیتے ہیں۔ چچا جان اچھی طرح جانتے ہیں کہ میں چاندنی کا دل دادہ ہوں، قدرتی مناظر ...

    مزید پڑھیے

    آوارہ سایے

    دن بھر کا تھکا ماندہ بوڑھا آفتاب مغرب کی آغوش میں چھپ گیا ہے۔ اس کی سنہری دھوپ شام کے قرمزی رنگ میں مدغم ہوگئی ہے۔ اور پھر سرمئی شام کے سایے گھنے ہوگئے ہیں اور آسمان پر تارے جگمگانے لگے ہیں۔ نیم تاریک گلی میں چند آوارہ سایے منڈلارہے ہیں۔ وہ دہلیز کے قریب آکر کھڑی ہوگئی ہے۔ کمرے ...

    مزید پڑھیے

    شیشوں کا مسیحا کوئی نہیں

    اور تصویر اس کے ہاتھوں سے گرگئی! خوبصورت فریم ٹوٹ گیا۔ شکستہ شیشے کے ٹکڑے فرش پر بکھر گئے۔ اسے ایسا محسوس ہوا جیسے شیشے کے یہ چھوٹے چھوٹے ٹکڑے اس کے دل کی گہرائیوں میں سوئیوں کی طرح چبھ رہے ہوں، ’’میں بیٹھ سکتا ہوں‘‘ اسلم مسکراتے ہوئے بولا۔ ’’شوق سے تشریف رکھیے اس نے بھی ...

    مزید پڑھیے

    پلکوں میں آنسو

    اور آج میرا سارا سکون درہم برہم ہوگیا ہے!! درد کے تمام فاصلے سمٹ آئے ہیں۔ میرے سینے میں عجیب سی کسک چُٹکیاں لے رہی ہے۔ شاید اُس کے دل کا درد زہر بن کر میری روح کی گہرائیوں میں اُتر رہا ہے اور میں امجد کے غم کی آگ میں سُلگنے لگی ہوں۔ امجد شروع ہی سے سنجیدہ رہا ہے۔ لیکن گذشتہ چند ...

    مزید پڑھیے

    خوشبو تیری وفا کی

    آج موسم کتنا خوش گوار ہے! ابھی ابھی زوردار بارش ہوکر تھم گئی ہے۔ لیکن نیلگوں آسمان کی بے کراں وسعت میں ابھی کالی کالی گھٹائیں چھارہی ہیں۔ سبزہ وگل پر ہلکی ہلکی پھوار پڑ رہی ہے، فضا کیف وسرور میں ڈوبی ہوئی ہے اور ہواؤں کے نرم نرم خُنک جھونکے فرحت بخش رہے ہیں۔ پائیں باغ کی کھڑکی سے ...

    مزید پڑھیے

تمام