خالق ہو خدائے سحر و شام ہمارا
خالق ہو خدائے سحر و شام ہمارا مشہور اسی نے یہ کیا نام ہمارا آتی ہے ہوا سرد گھٹا اٹھتی ہے گھنگھور منگواؤ صراحی و مئے و جام ہمارا بیتابیٔ دل ان کے بھی دل میں تو اثر کر مدت سے یہی تجھ سے ہے پیغام ہمارا ہم کرتے ہیں حج کوچۂ دل دار کا اپنے ہے چادر تن جامۂ احرام ہمارا فرقت میں تری ...