مصور فیروزپوری کے تمام مواد

10 غزل (Ghazal)

    ڈھونڈ جگنو کوئی ظلمت کو مٹانے والا

    ڈھونڈ جگنو کوئی ظلمت کو مٹانے والا اب تو سورج سے اندھیرا نہیں جانے والا ہر کسی کو نہ دکھا اپنے غموں کے زیور کانچ کی آنکھ میں آنسو نہیں آنے والا میرے احباب مرے حال پہ روتے ہیں مگر کاش ہوتا کوئی گرتے کو اٹھانے والا تیرے چہرے پہ جو رونق ہے مرے عشق سے ہے صرف غازہ سے نہیں نور یہ آنے ...

    مزید پڑھیے

    میں تم کو سوچ رہا ہوں مگر اداس نہیں

    میں تم کو سوچ رہا ہوں مگر اداس نہیں تو آبشار سکوں ہے بدن کی پیاس نہیں بنا چھوئے ہی مرے خواب چوم لیتا ہو بہت قریب ہو حالانکہ میرے پاس نہیں خزاں کی رت میں بھی خوشبو سنبھال رکھی ہے میں تم سے دور ہوا ہوں مگر اداس نہیں قریب آن کے بیٹھو مگر گلے نہ لگو دوا جو دل کے لئے ہے بدن کو راس ...

    مزید پڑھیے

    میں نکل کے آ گیا ہوں تری بندگی سے آگے

    میں نکل کے آ گیا ہوں تری بندگی سے آگے ابھی کتنا راستہ ہے مری زندگی سے آگے تری شمع چھوڑ آیا تری مسجدوں میں یا رب میں تجھی کو ڈھونڈتا ہوں تری روشنی سے آگے مرا حال ہو کچھ ایسا تجھے پا کے بھول جاؤں کوئی ایسی بے خودی ہو مری بے خودی سے آگے جہاں موت سمجھوں اپنی وہیں زندگی جواں ہو کوئی ...

    مزید پڑھیے

    دل کے سکوں کے واسطے بھٹکے کہاں کہاں

    دل کے سکوں کے واسطے بھٹکے کہاں کہاں ٹوٹے ہزار مرتبہ بکھرے کہاں کہاں آخر تو بہہ گیا مری آنکھوں سے زار زار اشکوں کا آبشار ہے سمٹے کہاں کہاں جب حادثے ہی حادثے اپنا نصیب ہیں کس کس پہ روئے آنکھ یہ برسے کہاں کہاں خوشبو ہماری پا کے وہ لوٹ آئے گا کبھی برسوں اسی امید میں مہکے کہاں ...

    مزید پڑھیے

    بڑھا کے ہاتھ زمیں سے اٹھا لیا جائے

    بڑھا کے ہاتھ زمیں سے اٹھا لیا جائے جو بچ گیا ہے اسی کو بچا لیا جائے انا کی جنگ نے برباد کر دیے رشتے اگرچہ عشق ہے تو سر جھکا لیا جائے ہمارے دل پہ کبھی آپ کی حکومت تھی تو کیوں نہ آپ سے ہی مشورہ لیا جائے کہ جگمگاتی اداسی ہے شہر میں تیرے چلو اداسی کا مل کر مزا لیا جائے اٹھے تو چل ہی ...

    مزید پڑھیے

تمام