Murli Dhar Shad

مرلی دھر شاد

مرلی دھر شاد کی غزل

    آشیانہ مرا برباد نہ کر اے صیاد

    آشیانہ مرا برباد نہ کر اے صیاد باغ سے تو مجھے آزاد نہ کر اے صیاد قید تو نے کیا گلچیں نے مرا دل توڑا اس پہ کہتا ہے کہ فریاد نہ کر اے صیاد پھول کمھلا گئے نغموں کا زمانہ نہ رہا پچھلی باتوں کو تو اب یاد نہ کر اے صیاد اک نہ اک روز تو گلشن میں بہار آئے گی خاک میری ابھی برباد نہ کر اے ...

    مزید پڑھیے

    کیوں بہار آتے ہی پہلو میں بجھا آپ ہی آپ

    کیوں بہار آتے ہی پہلو میں بجھا آپ ہی آپ یا الٰہی مرے دل کو ہوا کیا آپ ہی آپ خط میں لکھا ہوا آئے گا جدائی کا پیام خواب میں خط کے ہوئے حرف جدا آپ ہی آپ نبضیں ڈوبی ہوئی بیمار کی پائیں شاید ہاتھ مل کر کوئی بالیں سے اٹھا آپ ہی آپ نہ طلب تھی مرے دل کی نہ اشارہ ان کا جام لینے کو مرا ہاتھ ...

    مزید پڑھیے

    حق نعمت ادا نہیں ہوتا

    حق نعمت ادا نہیں ہوتا ہم سے شکر خدا نہیں ہوتا کیا وصال خدا نہیں ہوتا عشق صادق سے کیا نہیں ہوتا بے بہا دل کو نذر کرتا کون حسن اگر دل ربا نہیں ہوتا آہ پر ہنس کے یہ دیا طعنہ یوں تو نام وفا نہیں ہوتا ہوں اگر لاکھ بار بھی صدقے حسن کا دین ادا نہیں ہوتا ہجر میں غم گسار محرم راز درد و ...

    مزید پڑھیے

    عاشق تو بد نصیب ہے اس میں کلام کیا

    عاشق تو بد نصیب ہے اس میں کلام کیا رکھا ہے تو نے یہ تو بتا اپنا نام کیا معشوق کی نگاہ میں الفت کا کام کیا بدنام کر رہے ہو محبت کا نام کیا سو بار آپ کہہ چکے ہم سے نہ بولئے یہ ہو گیا ہے آپ کا تکیہ کلام کیا روز ازل کے مست کو پینے سے کام ہے اس کی نظر میں حرمت ماہ صیام کیا حوریں بلائیں ...

    مزید پڑھیے

    تیری یہ زلفیں نہیں تیرے رخ روشن کے پاس

    تیری یہ زلفیں نہیں تیرے رخ روشن کے پاس ابر کے دو ٹکڑے اٹھ کر آئے ہیں گلشن کے پاس کیوں زمیں ہلنے لگی ہے کیوں پریشاں روح ہے کون گھبرا کے چلا آیا مرے مدفن کے پاس کھینچنا جذب محبت اس کا دامن دیکھ کر سرنگوں بیٹھا نہ ہو فتنہ کوئی دامن کے پاس پھر تو ڈھونڈا بھی نہیں ملتا کوئی مرغ ...

    مزید پڑھیے

    قاتل کو تیغ ناز پہ ہے ناز دیکھنا

    قاتل کو تیغ ناز پہ ہے ناز دیکھنا دامن اٹھا کے چلنے کا انداز دیکھنا رشک رقیب کا تو گماں بھی نہ کیجیے مرتا ہوں اس لئے کہ ہے اعجاز دیکھنا تم اور اپنے وعدہ پہ آ جاؤ شام سے کیا بات بن پڑی ہے خدا ساز دیکھنا ہے خون دل ابھی سر مژگاں جما ہوا ان کی طرف نہ دیدۂ غماز دیکھنا فصل بہار آتے ہی ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2