آ کے سجادہ نشیں قیس ہوا میرے بعد
آ کے سجادہ نشیں قیس ہوا میرے بعد نہ رہی دشت میں خالی کوئی جا میرے بعد میان میں اس نے جو کی تیغ جفا میرے بعد خوں گرفتہ کوئی کیا اور نہ تھا میرے بعد دوستی کا بھی تجھے پاس نہ آیا ہے ہے تو نے دشمن سے کیا میرا گلا میرے بعد گرم بازاریٔ الفت ہے مجھی سے ورنہ کوئی لینے کا نہیں نام وفا ...