خوشی کا لمحاتی تأثر
میرے بچوں کی جوانی ہے جوانی میری پھر نئی ہو گئی تصویر پرانی میری میرے آنگن میں کئی چاند ستارے اترے تیرے جلوؤں سے ہوئی شام سہانی میری تیرے لہجے میں ہے انداز تکلم میرا تیری گفتار میں رنگین بیانی میری تیرے آداب و خیالات میں آہنگ میرا تیری رفتار میں پوشیدہ روانی میری تیری صورت میں ...