خوں بہا
ادھر زندہ رہنے کے حق کے لئے اک ہجوم بلا خیز کا سیل مواج غیظ و غضب احتجاج اور ادھر انتظامی سہولت کے پیش نظر وارثوں کے لئے چیک تیار ہیں
ادھر زندہ رہنے کے حق کے لئے اک ہجوم بلا خیز کا سیل مواج غیظ و غضب احتجاج اور ادھر انتظامی سہولت کے پیش نظر وارثوں کے لئے چیک تیار ہیں
بیٹے ان کو یوں حیرت سے مت دیکھو یہ انکل ہیں۔۔۔ ان سے کوئی بات کرو ۔۔۔پرسوں والے ٹھگنے تھے کل جو آئے تھے دبلے تھے اور یہ موٹے تازے ہیں امی آخر۔۔۔ میرے کتنے انکل ہیں
اچھا تو یہ تیسری فوٹو والی سو میں آپ کو جچتی ہے آٹھ بجے۔۔۔ کل رات۔۔۔ یہیں لے آؤں گی میں شرمندہ ہوں وہ کلموہی لمبی کار میں کوہ مری کو چلی گئی بابو جی گر برا نہ مانیں تو اک بات کہوں میں حاضر ہوں
اگر یہی ہے شاعری تو شاعری حرام ہے! خرد بھی زیر دام ہے جنوں بھی زیر دام ہے ہوس کا نام عشق ہے طلب خودی کا نام ہے نظر اداس دل ملول روح تشنہ کام ہے مگر لبوں پہ نغمۂ حیات شاد کام ہے رہین عارض حسیں اسیر زلف مشکبو! نگاہ میں لیے ہوئے گھٹی گھٹی سی جستجو بھٹک رہے ہیں وادیٔ خزاں میں بہر رنگ ...