خوں بہا

ادھر زندہ رہنے کے حق کے لئے
اک ہجوم بلا خیز کا سیل مواج
غیظ و غضب احتجاج
اور ادھر
انتظامی سہولت کے پیش نظر
وارثوں کے لئے
چیک تیار ہیں