Mohsin Bhopali

محسنؔ بھوپالی

محسنؔ بھوپالی کے تمام مواد

33 غزل (Ghazal)

    ابھی کچھ اور بھی گرد و غبار ابھرے گا

    ابھی کچھ اور بھی گرد و غبار ابھرے گا پھر اس کے بعد مرا شہ سوار ابھرے گا سفینہ ڈوبا نہیں ہے نظر سے اوجھل ہے مجھے یقین ہے پھر ایک بار ابھرے گا پڑی بھی رہنے دو ماضی پہ مصلحت کی راکھ کریدنے سے فقط انتشار ابھرے گا ہمارے عہد میں شرط شناوری ہے یہی ہے ڈوبنے پہ جسے اختیار ابھرے گا شب ...

    مزید پڑھیے

    جام تہی قبول نہ تھا غم سمو لیے

    جام تہی قبول نہ تھا غم سمو لیے پھولوں کے انتظار میں کانٹے چبھو لیے محرومیٔ دوام بھی کیا لطف دے گئی یہ سوچ کر ہنسے ہیں کہ اک عمر رو لیے ہم ہیں وہ سادہ لوح کہ پا کر رضائے دوست خود اپنے ہاتھ اپنے ہی خوں میں ڈبو لیے جس سمت سے بھی بانگ جرس آئی دشت میں دیوانگان شوق اسی سمت ہو ...

    مزید پڑھیے

    بنائے عشق ہے بس استوار کرنے تک

    بنائے عشق ہے بس استوار کرنے تک فلک کو چین کہاں پھر غبار کرنے تک یہ کب کہا کہ بھروسا نہیں ہے وعدے پر میں جی سکوں گا ترا انتظار کرنے تک خبر نہ تھی وہ مجھے قتل کرنے آیا ہے میں اس کو دوست سمجھتا تھا وار کرنے تک پھر اس کے بعد کہاں امتیاز دامن و دل جنوں ہے شوق فقط اختیار کرنے تک وہ ...

    مزید پڑھیے

    دوستو بارگہہ قتل سجاتے جاؤ

    دوستو بارگہہ قتل سجاتے جاؤ قرض ہے رشتۂ جاں قرض چکاتے جاؤ رہے خاموش تو یہ ہونٹ سلگ اٹھیں گے شعلۂ فکر کو آواز بناتے جاؤ اپنی تقدیر میں صحرا ہے تو صحرا ہی سہی آبلہ پاؤ! نئے پھول کھلاتے جاؤ زندگی سایۂ دیوار نہیں دار بھی ہے زیست کو عشق کے آداب سکھاتے جاؤ بے ضمیری ہے سرافراز تو غم ...

    مزید پڑھیے

    تو کبھی خود کو بے خبر تو کر

    تو کبھی خود کو بے خبر تو کر اپنی جانب بھی اک نظر تو کر غلط انداز اک نگاہ سہی میری ہستی کو معتبر تو کر وقفۂ عمر ہے کہ عرصۂ حشر اس مسافت کو مختصر تو کر رہبری کا بھرم بھی رکھ لوں گا مجھ کو مانوس رہ گزر تو کر آئنہ آئنہ ترا پرتو آئنہ آئنہ گزر تو کر میں نے جس طرح زیست کاٹی ہے ایک دن ...

    مزید پڑھیے

تمام

4 نظم (Nazm)

    خوں بہا

    ادھر زندہ رہنے کے حق کے لئے اک ہجوم بلا خیز کا سیل مواج غیظ و غضب احتجاج اور ادھر انتظامی سہولت کے پیش نظر وارثوں کے لئے چیک تیار ہیں

    مزید پڑھیے

    ٹیڑھا سوال

    بیٹے ان کو یوں حیرت سے مت دیکھو یہ انکل ہیں۔۔۔ ان سے کوئی بات کرو ۔۔۔پرسوں والے ٹھگنے تھے کل جو آئے تھے دبلے تھے اور یہ موٹے تازے ہیں امی آخر۔۔۔ میرے کتنے انکل ہیں

    مزید پڑھیے

    نعم البدل

    اچھا تو یہ تیسری فوٹو والی سو میں آپ کو جچتی ہے آٹھ بجے۔۔۔ کل رات۔۔۔ یہیں لے آؤں گی میں شرمندہ ہوں وہ کلموہی لمبی کار میں کوہ مری کو چلی گئی بابو جی گر برا نہ مانیں تو اک بات کہوں میں حاضر ہوں

    مزید پڑھیے

    اگر یہی ہے شاعری تو شاعری حرام ہے!

    اگر یہی ہے شاعری تو شاعری حرام ہے! خرد بھی زیر دام ہے جنوں بھی زیر دام ہے ہوس کا نام عشق ہے طلب خودی کا نام ہے نظر اداس دل ملول روح تشنہ کام ہے مگر لبوں پہ نغمۂ حیات شاد کام ہے رہین عارض حسیں اسیر زلف مشکبو! نگاہ میں لیے ہوئے گھٹی گھٹی سی جستجو بھٹک رہے ہیں وادیٔ خزاں میں بہر رنگ ...

    مزید پڑھیے