مجھے ملال بھی اس کی طرف سے ہوتا ہے
مجھے ملال بھی اس کی طرف سے ہوتا ہے مگر یہ حال بھی اس کی طرف سے ہوتا ہے میں ٹوٹتا بھی ہوں اور خود ہی جڑ بھی جاتا ہوں کہ یہ کمال بھی اس کی طرف سے ہوتا ہے پکارتا بھی وہی ہے مجھے سفر کے لیے سفر محال بھی اس کی طرف سے ہوتا ہے جواب دیتا ہے میرے ہر اک سوال کا وہ مگر سوال بھی اس کی طرف سے ...