Mohammad Raees Alvi

محمد رئیس علوی

محمد رئیس علوی کی غزل

    متاع آبرو لے کر عطا سے کچھ نہیں ہوتا

    متاع آبرو لے کر عطا سے کچھ نہیں ہوتا بہا ہو خون دل تو خوں بہا سے کچھ نہیں ہوتا مزاج دل بگڑ جائے تو پھر اے مہرباں سنیے جفا سے کچھ نہیں ہوتا وفا سے کچھ نہیں ہوتا سر مقتل تمہارے کارنامے سب نے دیکھے ہیں سر منبر بہت آہ و بکا سے کچھ نہیں ہوتا زباں کھل جائے تو سب بندشیں بے سود ہوتی ...

    مزید پڑھیے

    گلا بیٹھا ہے کٹنے کی ہوس میں ہچکیاں بھر کر

    گلا بیٹھا ہے کٹنے کی ہوس میں ہچکیاں بھر کر چلا ہے کوئی ترکش میں قفس کی تیلیاں بھر کر کھڑے ہو بارشوں کی آس میں کیا کشت دل والو کوئی بیٹھا ہوا ہے بادلوں میں بجلیاں بھر کر یہاں تو حرف کا ہونٹوں پہ آتے دم نکلتا ہے دل دیوانہ دامن میں چلا ہے عرضیاں بھر کر تبسم زیر لب بھی عشق کو موج ...

    مزید پڑھیے

    کہیں پہ قیس کہیں کوہ کن میاں لکھا

    کہیں پہ قیس کہیں کوہ کن میاں لکھا تمہارے شوق نے کیا کیا کہاں کہاں لکھا لکھا تمہیں نے قفس کو مقام آگاہی وصال دار کی شب صبح کی اذاں لکھا لکھا تمہیں نے لہو سے کمال گویائی تم ہی نے خنجر قاتل کو ہے زباں لکھا لکھا تمہیں نے مری چشم نم کو قلزم خواب تم ہی نے اس کے تصور کو بادباں ...

    مزید پڑھیے

    ہم ہوئے تصویر اب پہلا سا وہ عالم کہاں

    ہم ہوئے تصویر اب پہلا سا وہ عالم کہاں رنگ ہیں سب پیرہن میں کھو گئے ہیں ہم کہاں مضمحل ہے صبح کا شعلہ دھواں ہے دشت پر دیکھنا ہے اڑ کے جاتی ہے مگر شبنم کہاں دست قاتل کے لیے ہونٹوں پہ اب بھی مرحبا خون اہل دل کی خاطر سینۂ ماتم کہاں دامن دل میں سمیٹے ہیں ابھی طوفاں کئی سیل اشک و نالۂ ...

    مزید پڑھیے

    جب دل میں غرور آئے تو دانائی بھی کیا ہے

    جب دل میں غرور آئے تو دانائی بھی کیا ہے جب رات اندھیری ہو تو بینائی بھی کیا ہے جب ڈوبنا ٹھہرا ہے تو طوفاں کا کسے خوف جب اشک سمندر ہوں تو گہرائی بھی کیا ہے جب زخم ہوں سینے میں تو پھر درد ہے کیا چیز گلشن میں مرے موج ہوا لائی بھی کیا ہے پھر غیر کے ہر جھوٹ پہ کرتا ہے یقیں وہ پھر شوق ...

    مزید پڑھیے

    قرار دل فسانہ ہو گیا ہے

    قرار دل فسانہ ہو گیا ہے تمہیں دیکھے زمانہ ہو گیا ہے تمہارے وعدۂ فردا کا حیلہ قیامت کا بہانہ ہو گیا ہے پرانے دوستوں کے گھر سنا ہے تمہارا آنا جانا ہو گیا ہے تمہارے ظلم کے لعل و گہر سب ہمارا دل خزانہ ہو گیا ہے دعائیں دیں مرے سینہ کو ان کا بہت اچھا نشانہ ہو گیا ہے رئیسانہ غزل ہے ...

    مزید پڑھیے