اکڑ شاہ مال دار ہو گیا
اکڑ شاہ غمگین ہر آن تھا وہ غربت کے مارے پریشان تھا وہ بستر پہ اک رات رونے لگا اسی رونے دھونے میں سونے لگا اٹھا جب وہ سو کر تو بیمار تھا بدستور غربت سے بیزار تھا پرانی سی اک چارپائی تھی بس بدن پر پھٹی اک رضائی تھی بس دوا ڈاکٹر سے وہ لینے گیا دوا ڈاکٹر دے کے کہنے لگا کہ محسوس ...