Mirza Asman Jah Anjum

مرزا آسمان جاہ انجم

اودھ کے آخری نواب واجد علی شاہ کے بیٹے اور ولی عہد

Son and crown prince of the last nawab of Awadh Wajid Ali Shah

مرزا آسمان جاہ انجم کی غزل

    وہ چال اٹکھیلیوں سے چل کر دل و جگر روندے ڈالتے ہیں

    وہ چال اٹکھیلیوں سے چل کر دل و جگر روندے ڈالتے ہیں ابھی جوانی کا ہے جو عالم نہ دیکھتے ہیں نہ بھالتے ہیں چلا ہے پہلو سے یار اٹھ کر غم جدائی کو ٹالتے ہیں کبھی تو ہم دل کو تھامتے ہیں کبھی جگر کو سنبھالتے ہیں کبھی نہ جن کو لگایا تھا منہ گلے میں باہیں وہ ڈالتے ہیں جو مانگتا ہوں میں ...

    مزید پڑھیے

    بطرز دلبری بیداد کیجے

    بطرز دلبری بیداد کیجے جفاؤں میں ادا ایجاد کیجے ہماری عاجزی اعجاز ہو جائے پیمبر ہوں اگر آزاد کیجے یہ کیسا عالم بالا کا جھگڑا اجی پہلو مرا آباد کیجے لہو مل کر شہیدوں میں ملے ہیں ہمارے نام پر بھی صاد کیجے تمنا بڑھ نہ جائے حد سے زائد ہمیں شاہ نجف اب یاد کیجے ہماری خاک سے صحرا ...

    مزید پڑھیے

    گر جفا کی نہ ہو وفا مانع

    گر جفا کی نہ ہو وفا مانع کوئی ظالم نہیں ترا مانع چارہ گر کے الٰہی ٹوٹیں ہاتھ ہو گئی درد کی دوا مانع سامنے تیرے دم نہ نکلا ہائے حسرتوں کی ہوئی قضا مانع کیوں نہ الٹی نقاب چہرے سے حشر کی کیوں ہوئی حیا مانع کیوں نہ پھیری چھری رکا کیوں ہاتھ تیرا جلاد کون تھا مانع چھوڑ کر پردہ ہٹ ...

    مزید پڑھیے

    دم رخصت جو ان سے کہہ کے میں اٹھا خدا حافظ

    دم رخصت جو ان سے کہہ کے میں اٹھا خدا حافظ لگے جھنجھلا کے وہ کہنے بہت اچھا خدا حافظ جو میں جاتا ہوں اٹھ کر فی امان اللہ کہتا ہوں ترے منہ سے نہ او کافر کبھی نکلا خدا حافظ کہا ہے کس نے تم سے چومو چاٹو جا کے پتھر کو تمہارے زاہدو اب دین و ایماں کا خدا حافظ حفاظت میں وہ دیکھے غیر کی تجھ ...

    مزید پڑھیے

    مثال چرخ رہا آسماںؔ سر گرداں (ردیف .. ے)

    مثال چرخ رہا آسماںؔ سر گرداں پر آج تک نہ کھلا یہ کہ جستجو کیا ہے یہاں تو کام تمنا ہی میں تمام ہوا مگر انہوں نے نہ پوچھا کہ آرزو کیا ہے یہ بحث کثرت و وحدت کی ہم سے کیوں واعظ ہماری آنکھوں سے تو دیکھ چار سو کیا ہے کوئی تو چاہئے رخنہ امیدواری کو برائے چاک جگر حاجت رفو کیا ہے مثل ...

    مزید پڑھیے

    دکھاتا ہے مرا دل بے الف رے

    دکھاتا ہے مرا دل بے الف رے ہوا ہوں رنج سے میں زے الف رے اڑائیں دھجیاں بھی تو نے لیکن چھٹا دامن نہ تجھ سے خے الف رے گریباں گیر ہے یہ جو وحشت نہ رکھا نام کو بھی تے الف رے خوشی سے کاٹ لے قاتل مرا سر ہوا ہے اب تو مجھ کو بے الف رے نگاہوں کو کہوں کیوں کر نہ برچھی کہ سینے سے ہوئی ہیں پے ...

    مزید پڑھیے

    امید مہر پر اک حسرت دل ہم بھی رکھتے تھے

    امید مہر پر اک حسرت دل ہم بھی رکھتے تھے تمنا وصل کی اے ماہ کامل ہم بھی رکھتے تھے کبھی گل زار داغ عشق سے دل ہم بھی رکھتے ہے کبھی اک تازہ گلشن اے عنادل ہم بھی رکھتے تھے کسی دن تو وہ بحر حسن آ کر زیب بر ہوتا کہ آغوش تمنا شکل ساحل ہم بھی رکھتے تھے الگ تو بزم سے اٹھ کر جو سن لیتا تو کہہ ...

    مزید پڑھیے

    لطف ہو گر تو ہو اور مے خانہ ہو

    لطف ہو گر تو ہو اور مے خانہ ہو میں ہوں اور میرا دل دیوانہ ہو جس زباں پر ہو ترا افسانہ ہو کوئی ہو اپنا ہو یا بیگانہ ہو یاں تو ہے دیدار سے تیری غرض دیر ہو کعبہ ہو یا بت خانہ ہو جس کو دیکھا جلتے ہی دیکھا یہاں شمع ہو عاشق ہو یا پروانہ ہو ہم کو تو دو گز زمیں درکار ہے شہر ہو بستی ہو یا ...

    مزید پڑھیے

    شبیہ خنجر قاتل بنا کر

    شبیہ خنجر قاتل بنا کر رکھی سینے میں ہم نے دل بنا کر جنوں دل کو نہ میرے بیٹھنے دے اٹھا دے مست لا یعقل بنا کر نگاہ بد کا اندیشہ ہے مجھ کو وہ بیٹھے ہیں جبیں پر تل بنا کر جو قابو تجھ پہ ہوتا میرا اے جان تجھے پہلو میں رکھتا دل بنا کر ڈرایا پرسش محشر سے ناحق پشیماں ہوں تجھے قاتل بنا ...

    مزید پڑھیے

    دل لے کے برائی کرتے ہیں لو اور سنو لو اور سنو

    دل لے کے برائی کرتے ہیں لو اور سنو لو اور سنو پھر ذکر جدائی کرتے ہیں لو اور سنو لو اور سنو کبھی دیر میں ہیں کبھی کعبے میں کبھی دل میں ہیں کبھی آنکھوں میں یہ بت بھی خدائی کرتے ہیں لو اور سنو لو اور سنو جو بات بھی کرتے ڈرتے تھے کبھی آنکھیں چار نہ کرتے تھے وہ ہم سے رکھائی کرتے ہیں لو ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 4 سے 5