Meeraji

میراجی

جدید اردو نظم کے بنیاد سازوں میں شامل ، کہتے ہیں انہوں نے اپنی خیالی محبوبہ میراسین کے نام پر اپنا نام ’میراجی‘ کر لیا تھا

One of the founding fathers of modern Urdu nazm. Known for his mystical association with Indian metaphysical tradition. Died young.

میراجی کی غزل

    ڈھب دیکھے تو ہم نے جانا دل میں دھن بھی سمائی ہے

    ڈھب دیکھے تو ہم نے جانا دل میں دھن بھی سمائی ہے میراجیؔ دانا تو نہیں ہے عاشق ہے سودائی ہے صبح سویرے کون سی صورت پھلواری میں آئی ہے ڈالی ڈالی جھوم اٹھی ہے کلی کلی لہرائی ہے جانی پہچانی صورت کو اب تو آنکھیں ترسیں گی نئے شہر میں جیون دیوی نیا روپ بھر لائی ہے ایک کھلونا ٹوٹ گیا تو ...

    مزید پڑھیے

    زندگی ایک اذیت ہے مجھے

    زندگی ایک اذیت ہے مجھے تجھ سے ملنے کی ضرورت ہے مجھے دل میں ہر لحظہ ہے صرف ایک خیال تجھ سے کس درجہ محبت ہے مجھے تری صورت تری زلفیں ملبوس بس انہی چیزوں سے رغبت ہے مجھے مجھ پہ اب فاش ہوا راز حیات زیست اب سے تری چاہت ہے مجھے تیز ہے وقت کی رفتار بہت اور بہت تھوڑی سی فرصت ہے ...

    مزید پڑھیے

    دیدۂ اشک بار ہے اپنا

    دیدۂ اشک بار ہے اپنا اور دل بے قرار ہے اپنا رشک صحرا ہے گھر کی ویرانی یہی رنگ بہار ہے اپنا چشم گریاں سے چاک داماں سے حال سب آشکار ہے اپنا ہائے ہو میں ہر ایک کھویا ہے کون یاں غم گسار ہے اپنا صرف وہ ایک سب کے ہیں مختار ان پہ کیا اختیار ہے اپنا بزم سے ان کی جب سے نکلا ہے دل غریب ...

    مزید پڑھیے

    گناہوں سے نشوونما پا گیا دل

    گناہوں سے نشوونما پا گیا دل در پختہ کاری پہ پہنچا گیا دل اگر زندگی مختصر تھی تو پھر کیا اسی میں بہت عیش کرتا گیا دل یہ ننھی سی وسعت یہ نادان ہستی نئے سے نیا بھید کہتا گیا دل نہ تھا کوئی معبود پر رفتہ رفتہ خود اپنا ہی معبود بنتا گیا دل نہیں گریہ و خندہ میں فرق کوئی جو روتا گیا ...

    مزید پڑھیے

    جیسے ہوتی آئی ہے ویسے بسر ہو جائے گی

    جیسے ہوتی آئی ہے ویسے بسر ہو جائے گی زندگی اب مختصر سے مختصر ہو جائے گی گیسوئے عکس شب فرقت پریشاں اب بھی ہے ہم بھی تو دیکھیں کہ یوں کیوں کر سحر ہو جائے گی انتظار منزل موہوم کا حاصل یہ ہے ایک دن ہم پر عنایت کی نظر ہو جائے گی سوچتا رہتا ہے دل یہ ساحل امید پر جستجو آئینۂ مد و جزر ...

    مزید پڑھیے

    دل محو جمال ہو گیا ہے

    دل محو جمال ہو گیا ہے یا صرف خیال ہو گیا ہے اب اپنا یہ حال ہو گیا ہے جینا بھی محال ہو گیا ہے ہر لمحہ ہے آہ آہ لب پر ہر سانس وبال ہو گیا ہے وہ درد جو لمحہ بھر رکا تھا مژدہ کہ بحال ہو گیا ہے چاہت میں ہمارا جینا مرنا آپ اپنی مثال ہو گیا ہے پہلے بھی مصیبتیں کچھ آئیں پر اب کے کمال ہو ...

    مزید پڑھیے

    غم کے بھروسے کیا کچھ چھوڑا کیا اب تم سے بیان کریں

    غم کے بھروسے کیا کچھ چھوڑا کیا اب تم سے بیان کریں غم بھی راس نہ آیا دل کو اور ہی کچھ سامان کریں کرنے اور کہنے کی باتیں کس نے کہیں اور کس نے کیں کرتے کہتے دیکھیں کسی کو ہم بھی کوئی پیمان کریں بھلی بری جیسی بھی گزری ان کے سہارے گزری ہے حضرت دل جب ہاتھ بڑھائیں ہر مشکل آسان کریں ایک ...

    مزید پڑھیے

    چاند ستارے قید ہیں سارے وقت کے بندی خانے میں

    چاند ستارے قید ہیں سارے وقت کے بندی خانے میں لیکن میں آزاد ہوں ساقی چھوٹے سے پیمانے میں عمر ہے فانی عمر ہے باقی اس کی کچھ پروا ہی نہیں تو یہ کہہ دے وقت لگے گا کتنا آنے جانے میں تجھ سے دوری دوری کب تھی پاس اور دور تو دھوکا ہیں فرق نہیں انمول رتن کو کھو کر پھر سے پانے میں دو پل کی ...

    مزید پڑھیے

    ہنسو تو ساتھ ہنسے گی دنیا بیٹھ اکیلے رونا ہوگا

    ہنسو تو ساتھ ہنسے گی دنیا بیٹھ اکیلے رونا ہوگا چپکے چپکے بہا کر آنسو دل کے دکھ کو دھونا ہوگا بیرن ریت بڑی دنیا کی آنکھ سے جو بھی ٹپکا موتی پلکوں ہی سے اٹھانا ہوگا پلکوں ہی سے پرونا ہوگا کھونے اور پانے کا جیون نام رکھا ہے ہر کوئی جانے اس کا بھید کوئی نہ دیکھا کیا پانا کیا کھونا ...

    مزید پڑھیے

    نگری نگری پھرا مسافر گھر کا رستا بھول گیا

    نگری نگری پھرا مسافر گھر کا رستا بھول گیا کیا ہے تیرا کیا ہے میرا اپنا پرایا بھول گیا کیا بھولا کیسے بھولا کیوں پوچھتے ہو بس یوں سمجھو کارن دوش نہیں ہے کوئی بھولا بھالا بھول گیا کیسے دن تھے کیسی راتیں کیسی باتیں گھاتیں تھیں من بالک ہے پہلے پیار کا سندر سپنا بھول گیا اندھیارے ...

    مزید پڑھیے