Meer Yaseen Ali khan

میر یٰسین علی خاں

میر یٰسین علی خاں کے تمام مواد

5 غزل (Ghazal)

    الٰہی دل کو میرے کچھ خوشی ہوتی تو اچھا تھا

    الٰہی دل کو میرے کچھ خوشی ہوتی تو اچھا تھا لبوں پر آہ کے بدلے ہنسی ہوتی تو اچھا تھا سیاہ دل ہیں اندھیروں میں تجھے ہم یاد کرتے ہیں خدایا ان گھروں میں روشنی ہوتی تو اچھا تھا وہ آئے ہیں ذرا ان سے ہم اپنا حال کہہ لیتے ہمارے درد دل میں کچھ کمی ہوتی تو اچھا تھا

    مزید پڑھیے

    ایسے بھی کچھ لوگ ہیں جو دن بھر کی کمائی کھو دیتے ہیں

    ایسے بھی کچھ لوگ ہیں جو دن بھر کی کمائی کھو دیتے ہیں پھر جھٹ پٹ کرتے تاروں کی چھاؤں میں بیٹھے رو دیتے ہیں روشن روشن حرفوں میں ہم دن بھر جو کچھ لکھ پاتے ہیں ظلمت کے کالے پانی سے رات کو وہ بھی دھو دیتے ہیں اب تو ہی ہمارے چارہ گر کر ان کا مداوا دنیا میں جو دن بھر تو پھول چنیں اور رات ...

    مزید پڑھیے

    میں تم کو پوجتا رہا جب تک خودی میں تھا (ردیف .. د)

    میں تم کو پوجتا رہا جب تک خودی میں تھا اپنا ملا سراغ مجھے بے خودی کے بعد کیا رسم احتیاط بھی دنیا سے اٹھ گئی یہ سوچنا پڑا مجھے تیری ہنسی کے بعد گھبرا کے مر نہ جائیے مرنے سے فائدہ اک اور زندگی بھی ہے اس زندگی کے بعد آئے ہیں اس جہاں میں تو جانا ضرور ہے کوئی کسی سے پہلے تو کوئی کسی ...

    مزید پڑھیے

    کہتے ہیں جس کو موت ہے وقفہ حیات کا (ردیف .. ہ)

    کہتے ہیں جس کو موت ہے وقفہ حیات کا دریائے زیست ایک ہے ساحل جگہ جگہ دیر و حرم سے دور ہے شاید ترا مقام یاں ورنہ ہر قدم پہ ہے منزل جگہ جگہ خوش رنگ و خوش نگاہ خوش اندام خوب رو پھیلے ہوئے ہیں شہر میں قاتل جگہ جگہ

    مزید پڑھیے

    بے گناہ قتل ہوتے جاتے ہیں (ردیف .. د)

    بے گناہ قتل ہوتے جاتے ہیں صبر کا امتحان ہے شاید مرنے والوں کو بھول جاتے ہیں جان ہے تو جہان ہے شاید وہ کبھی میرے دل میں رہتے ہیں یہ بھی ان کا مکان ہے شاید اپنی ہستی بھی یاں ہے کوئی چیز ایک وہم و گمان ہے شاید ہے جو ہر شے میں ہر جگہ موجود وہ خدا بے نشان ہے شاید شیخ حوروں پہ جان ...

    مزید پڑھیے

1 نظم (Nazm)

    میرا سفر قدم قدم

    نکلا ہوں خود کو ڈھونڈنے اس کا مگر ہے مجھ کو غم راہ جنوں دراز ہے میرا سفر قدم قدم مجھ کو خبر نہیں کہ یاں کتنے لٹے ہیں کارواں کتنی گری ہیں بجلیاں کتنے جلے ہیں آشیاں چاک ہے پردۂ وجود پھر بھی کوئی مرا نہیں کون ہے جس کے واسطے حکم سزا جزا نہیں عالم آب و خاک میں میرا ظہور بھی حجاب حشر میں ...

    مزید پڑھیے