دیکھ دروازے سے مجھ کو وہ پری رو ہٹ گئی
دیکھ دروازے سے مجھ کو وہ پری رو ہٹ گئی دیکھتے ہی اس کے میری جان بس چٹ پٹ گئی تم ادھر دھوتے رہے منہ ہم ادھر روتے رہے روتے دھوتے دو گھڑی بارے مزے سے کٹ گئی گرد کلفت بسکہ چھائی دل سے تا آنکھوں تلک نہر تھی جاری جو آنکھوں کی مرے سو پٹ گئی جی ادا نے زلف نے دل ہوش غمزوں نے لیا جنس ہستی ...