Meer Hasan

میر حسن

مثنوی کے انتہائی مقبول شاعر- 'سحر البیان' کے خالق

Considered to be the foremost poet of mathnawi.

میر حسن کے تمام مواد

50 غزل (Ghazal)

    یا صبر ہو ہمیں کو اس طرف جو نہ نکلیں

    یا صبر ہو ہمیں کو اس طرف جو نہ نکلیں یا اپنے گھر سے بن بن یہ خوبرو نہ نکلیں ہوتی نہیں تسلی دل کو ہمارے جب تک دو چار بار اس کے کوچہ سے ہو نہ نکلیں دل ڈھونڈھنے چلے ہیں کوچہ میں تیرے اپنا ڈرتے ہیں آپ کو بھی ہم واں سے کھو نہ نکلیں کوئی بھی دن نہ گزرا ایسا کہ اس گلی سے زخمی ہو مبتلا ہو ...

    مزید پڑھیے

    بس گیا جب سے یار آنکھوں میں

    بس گیا جب سے یار آنکھوں میں تب سے پھولی بہار آنکھوں میں نظر آنے سے رہ گیا از بس چھا گیا انتظار آنکھوں میں چشم بد دور خوب لگتا ہے طوتیائے نگار آنکھوں میں چشم مست اس کی دیکھی تھی اک روز اس کا کھینچا خمار آنکھوں میں مجھ کو منظور ہے حسنؔ جو ملے خاک پائے نگار آنکھوں میں

    مزید پڑھیے

    وہ نہیں ہم جو ڈر ہی جاویں گے

    وہ نہیں ہم جو ڈر ہی جاویں گے دل میں جو ہے سو کر ہی جاویں گے تجھ سے جس دم جدا ہوئے مری جان پھر یہ سنیو کہ مر ہی جاویں گے دید پھر پھر جہان کی کر لیں آخرش تو گزر ہی جاویں گے جی تو لگتا نہیں جہاں دل ہے ہم بھی اب تو ادھر ہی جاویں گے بے خبر جس طرح سے آئے ہیں اس طرح بے خبر ہی جاویں گے تجھ ...

    مزید پڑھیے

    خواہ سچ جان مری بات کو تو خواہ کہ جھوٹ

    خواہ سچ جان مری بات کو تو خواہ کہ جھوٹ سچ کہوں سچ کو اگر تیرے تو واللہ کہ جھوٹ سچ اگر بولے تو ہم سے تو بھلا کیا ہو خوشی جی میں جی آتا ہے سن کر ترا ہر گاہ کہ جھوٹ راست گر پوچھے تو ہے راست کہ تجھ میں نہیں مہر اپنی ہٹ دھرمی سے کہتا ہے تو اے ماہ کہ جھوٹ جھوٹ موٹ ان سے میں کچھ مصلحتاً ...

    مزید پڑھیے

    جس شخص کی ہو زیست فقط نام سے تیرے

    جس شخص کی ہو زیست فقط نام سے تیرے اس شخص کا کیا حال ہو پیغام سے تیرے گالی ہے کہ ہے سحر کوئی یا کہ ہے افسوں جی شاد ہوا جاتا ہے دشنام سے تیرے ہے اپنی خوشی اس میں کہ تو جس میں خوشی ہو آرام ہے اپنے تئیں آرام سے تیرے آہستہ قدم رکھیو تو اے ناقۂ لیلیٰ مجنوں کا بندھا آتا ہے دل گام سے ...

    مزید پڑھیے

تمام

4 رباعی (Rubaai)