Mansoor Ahmad

منصور احمد

منصور احمد کی غزل

    رات کی آنکھ میں میرے لئے کچھ خواب بھی تھے

    رات کی آنکھ میں میرے لئے کچھ خواب بھی تھے یہ الگ بات کہ ہر خواب میں گرداب بھی تھے زندگی بانجھ سی عورت تھی کہ جس کے دل میں بوند کی پیاس بھی تھی آنکھ میں سیلاب بھی تھے زخم کیوں رسنے لگے اک ترے چھو لینے سے دکھ سمندر تھے مگر موجۂ پایاب بھی تھے چاند کی کرنوں میں آہٹ ترے قدموں کی ...

    مزید پڑھیے

    مرے جرم عشق کی اس قدر مجھے اے ندیم سزا نہ دے

    مرے جرم عشق کی اس قدر مجھے اے ندیم سزا نہ دے مرے دل پہ اتنی جفا نہ کر مجھے یوں نظر سے گرا نہ دے یہی ایک گوہر بے بہا مری زندگی کا ہے ماحصل مجھے ڈر ہے تیری یہ بے رخی غم آرزو کو مٹا نہ دے ہے خموش آتش زندگی مگر اک شرر ترے عشق کا مرے دل میں اب بھی چمک رہا ہے اسے بھی یاس بجھا نہ دے اب ...

    مزید پڑھیے