دکھ سے خالی خالی رونا
میں ہوں یا تم ہو یہ سچ ہے اپنے اندر ایک قبیلہ ہر کوئی ہے جس کو شاید رات کو صحرا کے رونے کا راز پتہ ہے ایسا رونا دور کہیں جیسے کچھ بچے صدیوں پہلے ہم نے جن کو قتل کیا ہو اور وہ اپنے قتل سے پہلے روئے چلے جاتے ہوں یا پھر یہ ان روحوں کا رونا ہو جو انسانی روپ میں ظاہر ہو نہ سکی ہوں ریت کے ...