Malikzaada Manzoor Ahmad

ملک زادہ منظور احمد

اردو کی ممتازادبی شخصیت۔ مشاعروں کی معیار نظامت کے لئے مشہور

Famous Urdu personality. Most well-known Mushaira compere and orator.

ملک زادہ منظور احمد کی غزل

    میں ہوں اور سلسلۂ اشک رواں آج کی رات

    میں ہوں اور سلسلۂ اشک رواں آج کی رات زندگی ہے ہمہ تن سوز بجاں آج کی رات دیدۂ شوق میں ہے رقص کناں آج کی رات غم کی بجھتی ہوئی شمعوں کا دھواں آج کی رات اپنی پلکوں پہ لرزتے ہوئے تاروں کی قسم سب کے ہونٹوں پہ ہے فریاد و فغاں آج کی رات ہیں کہاں آہ وہ حوران تصور جن سے دل تھا غیرت دہ ...

    مزید پڑھیے

    تشنہ لبی نے جب بھی ذوق عمل دیا ہے

    تشنہ لبی نے جب بھی ذوق عمل دیا ہے رندوں نے میکدے کا ساقی بدل دیا ہے دنیا ہے اس کی شاہد اس شہر بے اماں نے جس میں انا سمائی وہ سر کچل دیا ہے کھلتے رہے ہیں جو گل باد خزاں کی شہ پر دست صبا نے بڑھ کر ان کو مسل دیا ہے سب نے سنی ہے جس میں عصر رواں کی دھڑکن منظورؔ ہم نے ایسا ساز غزل دیا ہے

    مزید پڑھیے

    علاج زخم دل ہوتا ہے غم خواری بھی ہوتی ہے

    علاج زخم دل ہوتا ہے غم خواری بھی ہوتی ہے مگر مقتل کی میرے خوں سے گل کاری بھی ہوتی ہے وہی قاتل وہی منصف عدالت اس کی وہ شاہد بہت سے فیصلوں میں اب طرف داری بھی ہوتی ہے یہ ہے طرفہ تماشا کربلائے عصر حاضر کا گھروں میں قاتلوں کے اب عزا داری بھی ہوتی ہے تعلق ان سے ٹوٹا تھا نہ ٹوٹا ہے نہ ...

    مزید پڑھیے

    معمول پہ ساحل رہتا ہے فطرت پہ سمندر ہوتا ہے

    معمول پہ ساحل رہتا ہے فطرت پہ سمندر ہوتا ہے طوفاں جو ڈبو دے کشتی کو کشتی ہی کے اندر ہوتا ہے جو فصل خزاں میں کانٹوں پر رقصان و غزلخواں گزرے تھے وہ موسم گل میں بھول گئے پھولوں میں بھی خنجر ہوتا ہے ہر شام چراغاں ہوتا ہے اشکوں سے ہماری پلکوں پر ہر صبح ہماری بستی میں جلتا ہوا منظر ...

    مزید پڑھیے

    خواب کا رشتہ حقیقت سے نہ جوڑا جائے

    خواب کا رشتہ حقیقت سے نہ جوڑا جائے آئینہ ہے اسے پتھر سے نہ توڑا جائے اب بھی بھر سکتے ہیں مے خانے کے سب جام و سبو میرا بھیگا ہوا دامن جو نچوڑا جائے ہر قدم مرحلۂ مرگ تمنا ہے مگر زندگی پھر بھی ترا ساتھ نہ چھوڑا جائے آؤ پھر آج کریدیں دل افسردہ کی راکھ آؤ سوئی ہوئی یادوں کو جھنجھوڑا ...

    مزید پڑھیے

    ذہن میں چراغاں ہے روح جگمگائی ہے

    ذہن میں چراغاں ہے روح جگمگائی ہے شام کے دھندلکوں میں یاد تیری آئی ہے کل خزاں میں دیوانے بے نیاز دامن تھے فکر پیرہن اب ہے جب بہار آئی ہے خود الجھ گئے آخر جو چلے تھے سلجھانے گیسوئے پریشاں سے وہ شکست کھائی ہے ظلمت شب غم میں زندگی کی راہوں پر شمع آرزو ہم نے مدتوں جلائی ہے تم ہی ...

    مزید پڑھیے

    شمع کی طرح شب غم میں پگھلتے رہئے

    شمع کی طرح شب غم میں پگھلتے رہئے صبح ہو جائے گی جلتے ہیں تو جلتے رہئے وقت چلتا ہے اڑاتا ہوا لمحات کی گرد پیرہن فکر کا ہر روز بدلتے رہئے آئنہ سامنے آئے گا تو سچ بولے گا آپ چہرے جو بدلتے ہیں بدلتے رہئے آئی منزل تو قدم آپ ہی رک جائیں گے زیست کو راہ سفر جان کے چلتے رہیے صبح ہو جائے ...

    مزید پڑھیے

    زندگی میں پہلے اتنی تو پریشانی نہ تھی

    زندگی میں پہلے اتنی تو پریشانی نہ تھی تنگ دامنی تھی لیکن چاک دامانی نہ تھی جام خالی تھے مگر مے خانہ تو آباد تھا چشم ساقی میں تغافل تھا پشیمانی نہ تھی غازۂ غم ایک تھا تھے سب کے چہرے مختلف غور سے دیکھا تو کوئی شکل انجانی نہ تھی جن سفینوں نے کبھی توڑا تھا موجوں کا غرور اس جگہ ڈوبے ...

    مزید پڑھیے

    ترک محبت اپنی خطا ہو ایسا بھی ہو سکتا ہے

    ترک محبت اپنی خطا ہو ایسا بھی ہو سکتا ہے وہ اب بھی پابند وفا ہو ایسا بھی ہو سکتا ہے دروازے پر آہٹ سن کر اس کی طرف کیوں دھیان گیا آنے والی صرف ہوا ہو ایسا بھی ہو سکتا ہے حال پریشاں سن کر میرا آنکھ میں اس کی آنسو ہیں میں نے اس سے جھوٹ کہا ہو ایسا بھی ہو سکتا ہے عرض طلب پر اس کی چپ سے ...

    مزید پڑھیے

    دل کا ہر قطرۂ خوں رنگ حنا سے مانگو

    دل کا ہر قطرۂ خوں رنگ حنا سے مانگو خوں بہا دوستو قاتل کی ادا سے مانگو مت بناؤ ید بیضا کو گدا کا کشکول وقت فرعون ہو جب ضرب عصا سے مانگو جب برسنے سے بڑھے تشنہ لبی کا احساس یورش برق ہی ساون کی گھٹا سے مانگو کب تلک شاخ وفا لائے گی زخموں کے گلاب کوئی تاثیر نئی آب و ہوا سے مانگو موم ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 1 سے 2