میں سراپا مظہر اسم خدا واللہ ہوں
میں سراپا مظہر اسم خدا واللہ ہوں ہم صفیرو اس چمن میں مرغ بسم اللہ ہوں کس طرف جاؤں دکھا دو یا محمد راہ حق یاں ہر اک گمراہ کہتا ہے میں خضر راہ ہوں اے مسیحا تیری زلفوں کی درازی دیکھ کر کہتی ہی عمر خضر میں گیسوۓ کوتاہ ہوں آسماں پر بھی سیہ بختی میں ہے میرا دماغ خال روۓ مہر ہوں ...