میری موت
لوگ سمجھتے ہیں کہ سردار جی مارے گئے۔ نہیں۔ یہ میری موت ہے۔ پرانے ’’میں‘‘ کی موت۔ میرے تعصبات کی موت۔ اس منافرت کی موت جو میرے دل میں تھی۔ میری یہ موت کیسے ہوئی؟ یہ بتانے کے لیے مجھے اپنے پرانے مردہ ’’میں‘‘ کو زندہ کرنا پڑے گا۔ میرا نام شیخ برہان الدین ہے۔ جب دہلی اور نئی ...