Khwaja Ahmad Abbas

خواجہ احمد عباس

پدم شری ، فکشن نویس ،صحافی ،ہدایت کار،مکالمہ نگار،اپٹا کے بانی رکن،شری 420اور میرا نام جوکر جیسی فلموں کے لیے مشہور

خواجہ احمد عباس کے تمام مواد

27 افسانہ (Story)

    نیلی ساڑی

    بمبئی: چونتیس کم عمر لڑکیاں تین قحبہ خانوں میں سے پچھلے ہفتے برآمد کی گئیں۔ ان میں سے تین کے چہرے کو ایذا پہنچانے کے لیے تیزاب سے جلا دیا گیا تھا۔ پولیس نے پانچ عورتوں کو رنڈی خانوں کو چلانے اور طوائفوں کی آمدنی پر رہنے کے جرم میں گرفتار کر لیاہے۔ (ایک خبر) حضور۔ میں سچ کہوں ...

    مزید پڑھیے

    آئینہ خانے میں

    ساٹھ برس تک وہ مجھ سے کتراتا رہا۔ مگر پھر آخر ایک دن ہمارا آمنا سامنا ہو ہی گیا۔ میں نے کہا، ’’بات کیا ہے؟ میں نے توکبھی تمہیں قرض نہیں دیا۔ پھر ہمیشہ کیوں مجھ سے آنکھیں چراتے ہو؟‘‘ اس نے کہا، ’’میں تم سے شرماتا بھی ہوں، ڈرتا بھی ہوں۔ مگر میں تم سے نفرت نہیں کرتا۔ کبھی کبھی تو ...

    مزید پڑھیے

    ماں کا دل

    ایک فلم کی شوٹنگ ہو رہی تھی۔سٹوڈیو میں حسب معمول ہنگامہ تھا۔ ہیرو کے سر پرنقلی بالوں کی ’’وِگ‘‘ بٹھائی جارہی تھی۔۔۔ ہیروئن بار بار آئینہ میں اپنی لپ سٹک کا معائنہ کر رہی تھی۔ ڈائریکٹر کبھی ڈائیلاگ رائٹر سے الجھ رہا تھا تھا کبھی کیمرہ مین سے۔ پروڈکشن منیجر اکسٹرا سپلائر سے ...

    مزید پڑھیے

    اجنتا

    ’’اجنتا ہندوستان کے آرٹ کی معراج ہے، دنیا میں اس کا جواب نہیں ہے۔۔۔ بڑے بڑے انگریز اور امریکن یہاں آکر دم بخود رہ جاتے ہیں۔۔۔ یہ غار ڈیڑھ ہزار سال پرانے ہیں۔ ان کو کھودنے، تراشنے، ان میں مجسمے اور تصویریں بنانے میں کم سے کم آٹھ سو برس کا عرصہ لگا ہوگا۔۔۔ مہاتما بدھ کے اس مجسمے ...

    مزید پڑھیے

    واپسی کا ٹکٹ

    انسان نے انسان کو ایذا پہنچانے کے لیے جو مختلف آلے اور طریقے اختیار کیے ہیں ان میں سب سے زیادہ خطرناک ہے ٹیلی فون! سانپ کے کاٹے کا منتر تو ہوسکتا ہے مگر ٹیلی فون کے مارے کو تو پانی بھی نہیں ملتا۔ مجھے تو رات بھر اس کمبخت کے ڈر سے نیند نہیں آتی کہ صبح سویرے نہ جانے کس کی منحوس آواز ...

    مزید پڑھیے

تمام