Khurshid Akram

خورشید اکرم

ممتاز مابعد جدید شاعر، عشقیہ نثری نظموں کے لئے معروف

One of the most prominent contemporary poets known for his unique love-poetry

خورشید اکرم کے تمام مواد

7 نظم (Nazm)

    ویران راستے کی پیمائش

    ویرانے سے کاشانے تک بس ایک قدم کی دوری ہے ایک قدم ہو سکتا ہے ایک ساعت کا ایک حیوانی عمر کا یا ایک نوری سال کا ویران راستے کی پیمائش کے لیے خدا نے فرشتہ مقرر نہیں کیا

    مزید پڑھیے

    بار ایک قطرہ آنسوکا

    ایک سچی کہانی جب دھکیل دی جاتی ہے کسی فلمی کلائمکس کی طرف اپنا منہ چھپا لیتا ہے سورج پھیکے چاند کی اوٹ میں ایک دوسرے کے گرد گھومتے کبوتر مغموم ہو کر بیٹھ جاتے ہیں پروں میں منہ دے کر اور دھرتی تیاری کرتی ہے بار اٹھانے کی ایک قطرہ آنسو کا

    مزید پڑھیے

    ایک آخری بوسہ

    رشتوں کی بکارت بچانے میں محبت کام آ گئی تو کیا ملول نہ ہو محبت اور دنیا کے درمیان یہ رشتہ کانچ اور پتھر کا یوں ہی بنا رہے گا آئین تو یہی ٹھہرا ہے کہ فتح کا پرچم دنیا ہی لہرائے گی اور محبت زمین کی تہہ میں چھپ کر انتظار کرے گی دنیا کے فاصل بن جانے کا تو پشیمان نہ ہو اپنے پیماں کو ...

    مزید پڑھیے

    عقل بڑی بے رحم تھی اس نے

    دل کو اس کے دکھ کی گھڑی میں تنہا چھوڑ دیا جسم نے لیکن ساتھ دیا دکھ کے گہرے ساگر میں دل کو چھاتی سے لپٹائے جسم کی کشتی ہول رہی ہے ڈول رہی ہے عقل کنارے پر بیٹھی میٹھا میٹھا بول رہی ہے دنیا کے ہنگاموں میں الٹی جست لگانے کو بازو اپنے تول رہی ہے

    مزید پڑھیے

    یہ میرا خواب نہیں

    اداسی کی جھلمل جھیل کے پار میں نے دیکھا تمہاری لال چوڑیاں سبز ہنسی ہنس رہی تھیں اوس کی ایک قرمزی بوند تمہاری پیشانی پر دمک رہی تھی خوش خوابی کے ناخنوں سے تم اندیشوں کی گرہیں کھول رہی تھیں چاند کی نمی سے امکان کے بے کنار پنے پر کچھ لکھ رہی تھیں تمہاری انگلیاں اور تمہارے پاؤں کے ...

    مزید پڑھیے

تمام