ویران راستے کی پیمائش

ویرانے سے کاشانے تک
بس ایک قدم کی دوری ہے


ایک قدم ہو سکتا ہے ایک ساعت کا
ایک حیوانی عمر کا
یا ایک نوری سال کا


ویران راستے کی پیمائش کے لیے
خدا نے
فرشتہ مقرر نہیں کیا