Kaifi Hyderabadi

کیفی حیدرآبادی

  • 1880 - 1920

کیفی حیدرآبادی کے تمام مواد

6 غزل (Ghazal)

    وہ امنگیں ہیں نہ وہ دل ہے نہ اب وہ جوش ہے

    وہ امنگیں ہیں نہ وہ دل ہے نہ اب وہ جوش ہے حسن بار چشم ہے نغمہ وبال گوش ہے میں کہوں تو کیا کہوں اب وہ کہے تو کیا کہے دے کے دل خاموش ہوں وہ لے کے دل خاموش ہے اے وفور شادمانی یہ سمجھ لینے تو دے کیا ہمیں ہیں جس سے وہ ہم بزم ہم آغوش ہے اس طرف دل پر جگر پر اس طرف رہتا ہے ہاتھ اپنی ہر کروٹ ...

    مزید پڑھیے

    عرصۂ ہر دو جہاں عالم تنہائی ہے

    عرصۂ ہر دو جہاں عالم تنہائی ہے کہ جدھر دیکھیے تو ہے تری یکتائی ہے بے نیازی ہے خود آرائی ہے خود رائی ہے آپ کی جانے بلا کون تمنائی ہے پاتے ہیں لطف حیات ابدی تیرے شہید ذبح کرنا ترا اعجاز مسیحائی ہے تم کو کیفیؔ سے تعلق تو نہ ہوگا لیکن جان پہچان ملاقات شناسائی ہے

    مزید پڑھیے

    ہر طور ہر طرح کی جو ذلت مجھی کو ہے

    ہر طور ہر طرح کی جو ذلت مجھی کو ہے دنیا میں کیا کسی سے محبت مجھی کو ہے خود میں نے اپنے آپ کو بد نام کر دیا ثابت ہوا کہ مجھ سے عداوت مجھی کو ہے تم بھی تو روز دیکھتے رہتے ہو آئینہ سچ بولو کیا پسند یہ صورت مجھی کو ہے تم کو تو کچھ ضرور نہیں پاس دوستی ہاں یہ ضرور ہے کہ ضرورت مجھی کو ...

    مزید پڑھیے

    طریق عشق میں دیکھا ہے کیا کہیں کیوں کر (ردیف .. ن)

    طریق عشق میں دیکھا ہے کیا کہیں کیوں کر ہماری آنکھ کھلی ہے مقام حیرت میں اگر خلل ہے تو زاہد مرے دماغ میں ہے ہزار شکر نہیں ہے فتور نیت میں بلند و پست کی اس کے کچھ انتہا ہی نہیں عجیب چیز ہے انسان بھی حقیقت میں یہ بزم غیر ہے کیفیؔ کدھر گئے ہیں حواس کہاں تم آ گئے کیا آ گئی طبیعت میں

    مزید پڑھیے

    نثار اس پر نہ ہونے سے نہ تنگ آیا نہ عار آئی

    نثار اس پر نہ ہونے سے نہ تنگ آیا نہ عار آئی مرے کس کام آخر زندگئ مستعار آئی یہیں دیکھا کہ غلبہ ایک کو ہوتا ہے لاکھوں پر طبیعت ایک بار آئی ندامت لاکھ بار آئی ترے دل سے ترے لب تک تری آنکھوں سے مژگاں تک محبت بے قرار آئی مروت شرمسار آئی شراب عشق سے کرنے کو تھا توبہ کہ یار آیا مرے آڑے ...

    مزید پڑھیے

تمام

2 نظم (Nazm)

    صاف لڑکی

    واہ یہ لڑکی ہے کتنی پاک صاف صاف کپڑے صاف چہرہ ناک صاف میل دانتوں پر نہ ناخن میں کہیں اور کپڑوں پر کہیں دھبہ نہیں صاف ستھرے دھویا موتی ہاتھ پاؤں چاہتا ہے دل کلیجے سے لگاؤں آؤ بے بی آؤ جلدی پاس آؤ اک مزے کا پیار ہم کو دے کے جاؤ آتے ہی پہلے کیا اس نے سلام پھر جو پوچھا تو بتایا اپنا ...

    مزید پڑھیے

    گندی لڑکی

    گندی لڑکی پری ہو یا وہ حور کرتے ہیں سب لوگ اس کو دور دور منہ لگا کر بات تو کرتے نہیں گندی کو پیار کرتے ہیں کہیں مانجھ کر منجن سے دانت اپنے نہ دھوئے ضد کرے ہر بات پر ہر لحظہ روئے رینٹ اپنی آستین سے پوچ لے بال سر کے آپ اپنے نوچ لے آج پہنے کل کرے میلا لباس اس کو آنے دے کوئی کیوں اپنے ...

    مزید پڑھیے