لڑاکو چڑا
میرے کمرے کے بڑے طاق میں اک آئینہ صورتیں سب کو دکھانے کے لئے رکھا ہے سامنے آئنے کے بیٹھ کے روز ایک چڑا جانے کیوں عکس سے اپنے ہی لڑا کرتا ہے کبھی پنجوں سے کبھی چونچ سے حملے کر کے یہ سمجھتا ہے اسے جیت یقینی ہوگی اس حماقت سے اگر باز نہیں آئے گا چونچ کیا اس کی تو رگ رگ کبھی زخمی ...