جینا قریشی کی غزل

    ناصحا تو ہی بتا کیا یہ خیال اچھا ہے

    ناصحا تو ہی بتا کیا یہ خیال اچھا ہے طائر دل کے لئے عشق کا جال اچھا ہے در بدر تھے ہی پہ اب عشق نے پاگل بھی کیا نیم جاں پھرتے ہو کہتے ہو کہ حال اچھا ہے شامل فطرت آدم ہے ازل سے ہی خطا سو خطاؤں پہ جو کرتا ہے ملال اچھا ہے میں نے پوچھا تھا کہ پھر وصل میسر ہوگا اس نے بس اتنا کہا تھا کہ ...

    مزید پڑھیے

    عشق نے دائرہ بنا رکھا

    عشق نے دائرہ بنا رکھا رقص میں پھر مجھے سدا رکھا نیم خوابیدہ اس کی آنکھوں پہ ہوش والوں نے سب لٹا رکھا خانۂ دل میں دھڑکنوں نے سدا ورد بس لا الہ کا رکھا میں نے پوچھا جو اپنے بارے میں اس نے پھولوں میں آئنہ رکھا دیپ رکھے ہیں چار سمتوں میں پانچویں در پہ دل جلا رکھا ہم نے تا عمر تیری ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2