Izhar Warsi

اظہار وارثی

اظہار وارثی کے تمام مواد

8 غزل (Ghazal)

    یادوں میں رنگ بھر رہا ہوں

    یادوں میں رنگ بھر رہا ہوں زخموں کو گلاب کر رہا ہوں ہر سانس ایک ان سنی سی آہٹ میں جانے کس پہ مر رہا ہوں دنیائیں وجود پا رہی ہیں ریزہ ریزہ بکھر رہا ہوں اک لمحۂ گم شدہ کی خاطر صدیوں کا حساب کر رہا ہوں مقصود سفر ہے کچھ تو ایسا شعلوں سے جو گزر رہا ہوں ہے ایک جنون خود شناسی اکثر اپنے ...

    مزید پڑھیے

    آسمانوں سا کھلا پن بھی مجھے چاہئے ہے

    آسمانوں سا کھلا پن بھی مجھے چاہئے ہے پاؤں تھک جائیں تو مسکن بھی مجھے چاہئے ہے دوستو تم سے امیدیں تو بہت کچھ تھیں پر اب ایک معقول سا دشمن بھی مجھے چاہئے ہے قبل منزل کہیں لٹ جانے کی حسرت ہے بہت راہبر ہی نہیں رہزن بھی مجھے چاہئے ہے مسئلے کم نہیں ویسے ہی سلجھنے کے لیے اور تری زلف ...

    مزید پڑھیے

    شکستہ خوابوں کا آنکھوں سے رابطہ کر لیں

    شکستہ خوابوں کا آنکھوں سے رابطہ کر لیں ہر ایک شب کا تقاضا کہ رت جگا کر لیں لگائیں بھیڑ گئے زرد و سبز لمحوں کی اور اس ہجوم میں پھر خود کو لاپتہ کر لیں وگرنہ جینے نہ دے گا غم حیات کا زہر کسی کے بھولے ہوئے غم کا پھر نشہ کر لیں کچھ احتجاج بھی رکھیں شریک ضبط ستم زباں ہے گنگ تو چہرہ ...

    مزید پڑھیے

    لمحہ لمحہ دستک دے کر تڑپاتا ہے جانے کون

    لمحہ لمحہ دستک دے کر تڑپاتا ہے جانے کون رات گئے من دروازے پر آ جاتا ہے جانے کون اپنی سانسوں کی خوشبو کو گھول کے میری سانسوں میں میرا سونا جیون آنگن مہکاتا ہے جانے کون اک انجانے ہاتھ کو اکثر شانے پر محسوس کروں مجھ سے دور ہی رہ کر مجھ کو اپناتا ہے جانے کون آنکھیں تو پربت کے پیچھے ...

    مزید پڑھیے

    خیال و خواب کے سب رنگ بھر کے دیکھتے ہیں

    خیال و خواب کے سب رنگ بھر کے دیکھتے ہیں ہم اس کی یاد کو تصویر کر کے دیکھتے ہیں جہاں جہاں ہیں زمیں پر قدم نشاں اس کے ہر اس جگہ کو ستارے اتر کے دیکھتے ہیں ہوا ہے تیز سنبھالے گا ان میں کتنوں کو شجر کا حوصلہ پتے شجر کے دیکھتے ہیں اسے بھی شوق ہے کچھ دھجیاں اڑانے کا کچھ اپنی وسعتیں ہم ...

    مزید پڑھیے

تمام